راولپنڈی:

پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیسز میں ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ کا فارمولا اپنایا جا رہا ہے۔
 

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز میں ابتدا میں سرکار کی حکمت عملی ٹی ٹونٹی کھیل کی رہی، اس کے بعد القادر کے کیس میں ون ڈے فارمیٹ کی حکمت  عملی اپنائی گئی اور سارے کیسز ایک ایک کرکے اپنی موت مرگئے۔ اب ٹیسٹ میچز کی حکمت عملی اپناکر لمبی تاریخیں ڈالی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری مرضی کی پیشیاں ہوں تو باقی 2 کیسز بھی دنوں میں ختم ہو جائیں گے۔ رمضان المبارک میں مجھے لگتا ہے کہ اڈیالہ میں کوئی سماعت نہیں ہونی۔ 

بیرسٹر سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا ایک بیان نظر سے گزرا کہ اب سارے کیسز اپنی روٹین اور نمبر پر سنے جائیں گے۔ مجھے امید ہے یہ فارمولا بانی کے کیسز پر اپلائی نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب کو چاہیے سب سے پہلے بانی کے کیسز پر فیصلہ کریں۔ بینچز کی کوئی کمی نہیں ججز کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔ ہم عدالتوں سے ضمانت نہیں مانگ رہے، میرٹ پر فیصلے مانگ رہے ہیں۔ ہم جلد سماعتوں کی بار بار درخواستیں دیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے کیسز

پڑھیں:

بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا

بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا، چار نئے فوکل پرسن بھی مقرر کر دیئے۔


اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کی وکیل تابش فاروق نے کہا کہ آج ہونے والی ملاقات میں بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو فوکل پرسن کے عہدے سے ہٹا کر اپنے چار نئے فوکل پرسن مقرر کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوکل پرسنز میں وکلاء نعیم  پنجوتھہ، مبشر مقصود اعوان، خالد یوسف چودھری اور رائے سلمان شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں بشری بی بی اور پارٹی لیڈر شپ موجود تھی، بشری بی بی نے خود کہا کہ مشعال یوسفزئی اب ان کی ترجمانی نہیں کرے گی، مشال یوسف زئی کو عہدے سے ہٹانے کی تصدیق بعدازاں پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • بشری بی بی نے مشعال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا
  • پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی کے نئے کپتان کے نام کا اعلان
  • قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان کا اعلان، نیا بیٹنگ کوچ بھی مقرر
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحر و افطار میں کھانا نہ دینے کا دعویٰ بے بنیاد، عظمیٰ بخاری
  • دورہ نیوزی لینڈ کیلیے ٹی20 اور ون ڈے اسکواڈ کا اعلان، 4بڑے کھلاڑی ٹیم سے ڈراپ
  • ’’عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحر و افطار میں کچھ نہیں دیا جا رہا‘‘
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحر و افطار میں کچھ نہیں دیا جا رہا،بیرسٹر سیف
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی بغیر کچھ کھائے پیے سحری کرتے ہیں؟ بیرسٹر سیف نے کیا بتایا
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سحری و افطار میں کچھ فراہم نہیں کیا جا رہا: بیرسٹر سیف