اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت نے ایک بار پھر بڑی چھلانگ لگا دی، سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ڈان نیوز کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 4 ہزار 800 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 300 روپے کی سطح پر جا پہنچا، 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 115 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 62 ہزار 602 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر کے اضافے کے بعد 2 ہزار 916 ڈالر فی اونس کا ہوگیا، جس کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے اور سونے کی قیمت ریکارڈ سطح پر جاپہنچی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا تھا کہ 24 قیراط خالص سونے کے فی تولہ نرخ ایک ہزار 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے تک جاپہنچے تھے۔
جس کے بعد آج مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت 4 ہزار 800 روپے فی تولہ بڑھ گئی، مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے ہیں۔

وزیراعظم کی آذربائیجان کیساتھ معاہدوں، ایم او یوز پر جلد عمل درآمد کرنے کی ہدایت

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت فی تولہ

پڑھیں:

ملک میں خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے کا اسکینڈل سامنے آگیا

اسلام آباد:

ملک میں ٹرانسپورٹ مافیا کےگٹھ جوڑ سے خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے کا اسکینڈل سامنے آگیا ہے اور مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے دفتر پر چھاپہ مار کر دفتر کا تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔

مسابقتی کمیشن حکام کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں آپریشن کے دوران اہم دستاویزات اور ڈیجیٹل ریکارڈ ضبط کرلیا گیا ہے کیونکہ خوردنی تیل کے کرایوں میں ٹرانسپورٹ مافیا کے مبینہ گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے خلاف انکوائری آخری مراحل میں ہے اب چھاپے کے دوران آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی طرف سے گٹھ جوڑ کرکے کرائے مقرر کرنے اور بڑھانے کے ٹھوس شواہد ملے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ توقع ہے کہ مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جلد آرڈر پاس کیا جائے گا، جس میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور گٹھ جوڑ میں ملوث عناصر پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے مبینہ طور پر کرائے فکس کر رکھے ہیں حالانکہ قیمتوں کو گٹھ جوڑ کے ذریعے فکس کرنا صارفین کے حقوق کے خلاف ہے۔

مسابقتی کمیشن نے تنظیموں کو متنبہ کیا ہے کہ مارکیٹ میں آزادانہ مسابقت کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • مرغی کے گوشت کی قیمت نےعوام کے ہوش اڑادیئے
  • سونے کی قیمت میں یکدم ہزاروں روپے کا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، عوام کی پہنچ سے مزید دور ہوگیا
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 42 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپر143پوائنٹس کا اضافہ
  • 4457 ارب روپے ٹیکس ریونیو کے ایک لاکھ 8 ہزار مقدمات عدالتوں میں پھنسے ہونیکا انکشاف
  • 40 لاکھ گھرانوں کو 5 ہزار فی خاندان رمضان پیکج کا افتتاح: دہشتگردی ناسور، اس کی قبر کھودیں گے، شہباز شریف
  • ملک میں خوردنی تیل کی قیمت میں اضافے کا اسکینڈل سامنے آگیا