عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق کے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 47ڈالر کے اضافے سے 2916ڈالر کی سطح پر آگئی۔ 

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں قیمت مین اضافے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4800 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 6ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 4115روپے کے اضافے سے 2لاکھ 62ہزار 602روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 48روپے کے اضافے سے 3315روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 39روپے کے اضافے سے 2842روپے کی سطح پر آگئی

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت کے اضافے سے کی سطح پر

پڑھیں:

کمشنر کراچی نے نان چپاتی کی نئی قیمتیں مقرر کردیں

کراچی:

کمشنر کراچی نے شہر میں نان چپاتی کی قیمتیں مقرر کردیں، زائد قیمت وصول کرنے والوں کو قانونی کاروائی کا سامنا ہوگا۔

کمشنر کراچی کے جاری کردہ نوٹی فیشن کے مطابق کراچی میں 100 گرام کی چپاتی کی قیمت  10 روپے مقرر کی گئی ہے، 120 گرام  کا نان 15 روپے میں فروخت ہوگا، 150 گرام کا نان 17 روپے اور 180 گرام کے نان کی 22 روپے سرکاری قیمت مقرر کی گئی ہے۔

کمشنر نے ہدایات دی ہیں کہ تنور مالکان نرخ نامہ نمایاں جگہ آویزاں کریں تاکہ شہری بآسانی دیکھ سکیں، قیمت بڑھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ سے زائد قیمد پر چپاتی یا نان فروخت کیے جار ہے ہوں تو ان کی فوری شکایت درج کرائی جائے جس پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، نرخ نامہ ہر تندور اور دکان پر آویزاں ہونا چاہیے۔

کمشنر کراچی حسن نقوی کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جائے گی اس سلسلے میں نان چپاتی نرخ مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے شہری شکایت کے لئے فوری طور 02199203443 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ تاریخی بلندی پر پہنچ گئے
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ، نرخ نئی تاریخ ساز سطح پر پہنچ گئے
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
  • سونے کا عالمی اور مقامی بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • ٹیکسٹائل برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم کا 9.38 فیصد اضافے کا خیر مقدم
  • رواں سال ملک میں سونےکی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟
  • آٹے کے بعد روٹی کی قیمتیں بھی کم کردی گئیں
  • کمشنر کراچی نے نان چپاتی کی نئی قیمتیں مقرر کردیں
  • کراچی میں چپاتی اور نان کی نئی قیمتیں مقرر