150 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ ٹل سے کرم کے لیے روانگی کو تیار
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ٹل سے کرم کے لیے 150 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانگی کے لیے تیار ہے۔
ایس ایچ او ٹل فضل خان کے مطابق تحصیل ٹل سے کرم کے لیے قافلہ کچھ دیر میں روانہ کردیا جائے گا۔قافلے میں تقریباً 150 گاڑیاں بھیجی جا رہی ہیں، جن میں اشیائے خور و نوش اور ادویات شامل ہیں۔
80 گاڑیاں چھپری چیک پوسٹ میں داخل کرکے روانہ کردی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
دریں اثنا خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سےضلع کرم کے لیے ادویات کی مزید کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔ صوبائی مشیر صحت کے مطابق آج مزید 1800 کلوگرام وزنی ادویات کی کھیپ پاڑہ چنار ڈی ایچ کیو پہنچائی گئی ہے۔
مشیر صحت احتشام علی نے بتایا کہ یہ ادویات حکومت خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچائی جارہی ہیں۔ ان ادویات میں اینٹی بائیوٹک، انٹی ہائپرٹنسیو، انٹی انفلیمیٹری، بچوں کے لیے بخار اور کھانسی کی ادویات شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرم کے لیے
پڑھیں:
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے
اسلام آباد:چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اتوار کو پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید بھی چیف جسٹس کے ہمراہ ہوں گے۔ چیف جسٹس ساتھی ججز کے ہمراہ جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے، چیف جسٹس اور ساتھی ججز آئندہ اتوار کو وطن واپس پہنچیں گے۔