چین کے ارمچی سے اسلام آباد تک پہلے کارگو روٹ کا باضابطہ آ غاز
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
چین کے ارمچی سے اسلام آباد تک پہلے کارگو روٹ کا باضابطہ آ غاز WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز
اسلام آ با د : ایک بوئنگ 757 کارگو طیارہ 2.57 ٹن سرحد پار ای کامرس کارگو کے ہمراہ سنکیانگ ارمچی دیووپو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوا اور تقریباً 2 گھنٹے 40 منٹ بعد پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گیا ۔
منگل کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ یہ چین کے شہر ارمچی سے پاکستان میں اسلام آباد تک پہلے آل کارگو روٹ کا باضابطہ آپریشن ہے، جس سے چین اور پاکستان کے درمیان سرحد پار لاجسٹکس چینل کو مزید ہموار کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ روٹ ہر ہفتے دو راؤنڈ ٹرپ پروازیں انجام دے گا ، جس میں زیادہ سے زیادہ 26 ٹن کی یک طرفہ کارگو گنجائش ہے ، جو بنیادی طور پر سرحد پار ای کامرس اور ہائی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی نقل و حمل ہے۔اس روٹ کا کھلنا چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کے لیے ایک اہم اقدام ہے جس سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں نئی رفتار پیدا ہو گی بلکہ علاقائی صنعتی اور سپلائی چین کے استحکام کے لیے بھی مضبوط حمایت میسر آئے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد چین کے روٹ کا
پڑھیں:
نئے مالی سال کا بجٹ عید الاضحی سے پہلے پیش کرنے کا فیصلہ
حکومت نے آئندہ مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ عید سے پہلے پیش کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے وزارتِ خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ کے پیش نظر پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس قبل از وقت بلانے کی تجویز زیر غور ہے۔
نیا بجٹ تین سے پانچ جون کے دوران پارلیمنٹ میں پیش ہو سکتا ہے، عید سے دو یا تین روز پہلے قومی اسمبلی میں بجٹ پیش ہونے کا امکان ہے۔
نئے بجٹ کی منظوری کا عمل عید کی چھٹیوں کے فوری بعد شروع کر دیا جائے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کی جائے گی، آئی ایم ایف کا مشن 14 مئی کو پاکستان پہنچے گا۔
سالانہ ٹیکس ریونیو، ترقیاتی بجٹ سمیت اہم اہداف کی آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی۔
وزیر خزانہ آئندہ ہفتے عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کریں گے، آئی ایم ایف اور عالمی بینک کی اسپرنگ میٹنگز 21 سے 26 اپریل واشنگٹن میں منعقد ہوں گی۔