چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا سالانہ اجلاس بیجنگ میں شروع ہو گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کا سالانہ اجلاس بیجنگ میں شروع ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز
بیجنگ : چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کا سالانہ اجلاس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال منگل کے روز شروع گیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ 34 شعبوں بشمول معیشت، ثقافت، تعلیم اور ماحولیاتی وسائل سے وابستہ 2100 سے زائد مندوبین کانفرنس میں شرکت سے چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی رائے اور تجاویز پیش کریں گے ۔
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس چین کا ایک بنیادی سیاسی نظام ہے (جسے مختصر طور پر “سی پی پی سی سی سسٹم” کہا جاتا ہے)۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں تمام سیاسی جماعتوں، عوامی تنظیموں، اقلیتی قومیتوں اور معاشرے کے تمام شعبوں کے نمائندے ریاست کی بڑی پالیسیوں پر جمہوری مشاورت کرتے ہیں۔
سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی ایک قومی تنظیم ہے جو سی پی پی سی سی نظام پر عمل کرتی ہے ، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ، تمام جمہوری جماعتوں ، پارٹی سے غیر وابستہ شخصیات ، عوامی تنظیموں ، اقلیتی قومیتوں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندوں ، تائیوان ، ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ہم وطنوں ، اور بیرون ملک مقیم چینیوں کے ساتھ ساتھ خصوصی طور پر مدعو افراد پر مشتمل ہے۔
اس کے اہم فرائض میں سیاسی مشاورت، جمہوری نگرانی اور ریاستی امور میں شرکت اور تبادلہ خیال شامل ہیں ۔سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کی میعاد پانچ سال ہے، اور سالانہ ایک کل رکنی اجلاس منعقد کیا جاتا ہے.
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس سالانہ اجلاس
پڑھیں:
پاکستان مسلم لیگ کی سیاسی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، روڈ میپ طے کیا گیا
پاکستان مسلم لیگ کی سیاسی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، روڈ میپ طے کیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ کی پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کا طریقہ کار طے کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت حسین کی سیاسی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی کے فروغ اور ملکی استحکام کے لئے قائم کردہ پاکستان مسلم لیگ کی پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چئیرمین اور سابق وزیراعلی بلوچستان میر نصیر مینگل کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے چیف آرگنائزر و ممبرکمیٹی ڈاکٹر محمد امجد، کمیٹی کے ڈپٹی چئیرمین غلام مصطفی ملک اور مسلم لیگ سندھ کے صوبائی صدر اور کمیٹی کے رکن طارق حسن شریک تھے۔ کمیٹی کے دیگر اراکین انتخاب خان چمکنی اور ڈاکٹر رحیم اعوان نے اجلاس میں آنلائن شرکت کی۔
اجلاس میں کمیٹی کا طریقہ کارطے کیاگیا۔ اس موقع پر پارٹی سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی طرف سے سیاسی جماعتوں کے مابین ہم آہنگی کے فروغ و جمہوری اقدار کے استحکام کیلئے ملکی سطح پر پولیٹیکل کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام کو خوش آئند قرار دیا گیا۔اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے سیاسی و سماجی مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوششیں ناگزیر ہیں۔عملی طور ملکی سطح پر کمیٹی کے قیام اور اس کے کام سے بہتری آئے گی۔کمیٹی کا قیام ملک بھر کے اجتماعی مسائل، سیاسی و سماجی مشکلات کے حل کیلئے ایک عملی اقدام ہے جو مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے گی۔ کمیٹی وفاقی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کو نیشنل ایشوز پر ڈائیلاگ اور اتفاق رائے پر آمادہ کرے گی۔