ایک سال میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بے مثال کام کیا،امیرمقام
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم شہبازشریف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہاکہ ایک سال میں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بے مثال کام کیا ، ایک روپے کی گڑ بڑ کی ایک خبر نہیں آئی
ایمانداری سے عوام کی خدمت، پاکستان کی ترقی اور پرخلوص تعمیر ایک سال کے سفر کا خلاصہ ہے
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جو وعدہ کیاتھا، وہ پورا کردکھایا، نوازشریف کی قیادت میں پاکستان پھر کامیاب ہوا ہے
وزیراعظم شہبازشریف کی ذاتی کوششوں سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، اُن کی حب الوطنی کو سلام پیش کرتے ہیں
مہنگائی 9 سال کی کم ترین سطح 1.
پاکستان کے خلاف خط لکھنے والوں کو آئی ایم ایف نے جواب دیا نہ کسی اور نے گھاس ڈالی، رقم نہ بھیجنے کے اعلان بھی بیرون ملک پاکستانیوں نے مسترد کردئیے
اللہ تعالی کے فضل وکرم سے نوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر نا ممکن کو ممکن کردکھایا ہے
ایک سال میں اتنی بے مثال کارکردگی دکھائی ہے، اگلے چار سال میں پاکستان کی ترقی کی رفتار مزید تیز ہوگی
ایک سال میں پاکستانیوں کو سکون ملا، معیشت مستحکم ہوئی، دنیا میں پاکستان کی عزت اور مقام بحال ہوا
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہبازشریف میں پاکستان ایک سال میں
پڑھیں:
کلبھوشن کی گرفتاری سے پاکستان میں بھارتی دہشتگردی آشکار ہوئی: وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹووزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 9 سال پہلے 3 مارچ کو کلبھوشن کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ’را‘ کے افسر کی رنگے ہاتھوں گرفتاری سے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی آشکار ہوئی۔
کراچی جیوکے پروگرام ”جرگہ“میں میزبان سلیم صافی...
وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے خفیہ ایجنسیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ باصلاحیت اور بہادر پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے بھارتی مذموم مقاصد خاک میں ملا دیے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سر زمینِ پاکستان کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے۔