ہمارا معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانا کچھ عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ہمارا معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانا کچھ عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: (آئی پی ایس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارا معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانا کچھ عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا۔
اسلام آباد میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کیلئے نوجوان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں، کارپوریٹ قانون میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، کارپوریٹ لاء اتھارٹی کو خودمختار ادارہ بنایا، ملک کو آگے لیکر جانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سوچ رہی تھی اپنا کاروبار ختم کرکے بیرون ملکوں میں چلے جائیں، تمام سٹاک مارکیٹوں کے انضمام کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج آج بلندیوں کو چھورہی ہے، 2013 سے 17 کےد رمیان ملک معاشی طور پر مستحکم ہو چکا تھا، پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اب ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، بیرونی قرضوں سے نجات ضروری ہے، ہمیں مستقبل میں مضبوط معیشت کی ضرورت ہے ، وقت کا تقاضا ہے ہم معاشی خود انحصاری کی جانب بڑھیں۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف معاشی استحکام کیلئے دن رات کوشاں ہیں، پاکستان کو ڈیفالٹ کے دہانے سے واپس لائے ہیں، ہم نے معیشت کو بچایا جو بعض عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا، بعض عناصر پاکستان کو ڈیفالٹ دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان میں 27سال بعد ایس سی او جیساایونٹ منعقد کرایا گیا، پاکستان اب کبھی سفارتی تنہائی کا شکار نہیں ہو گا۔
اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں وسیع مواقع موجود ہیں، جدید ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے مستقبل کی پالیسیاں تشکیل دے رہے ہیں۔
وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ مسابقتی کمیشن کا معیشت میں اہم کردار ہے، مسابقتی کمیشن کی استعداد کار میں اضافہ کیا جارہا ہے، صارف کا تحفظ بہت ضروری ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا کو ڈیفالٹ سے اسحاق ڈار معیشت کو نے کہا
پڑھیں:
پہلے ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں آج ترقی، مہنگائی میں کمی کی بات ہو رہی ہے:مریم نواز
لاہور:پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کہا ہے کہ ملک میں پہلے ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں .لیکن آج ترقی، مہنگائی میں کمی اور اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ کی باتیں ہو رہی ہیں۔لاہور میں پنجابی کلچر ڈے کی تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے خطاب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ تمام فن کار برادری سے مل کر آج بہت خوش ہوئی ہوں. ہم فن کاروں کے ڈرامے دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کلچر ڈے کی شان دار تقاریب شروع کرنے پر عظمیٰ بخاری کو شاباش ہے، بہت اچھی اور خوبصورت پرفارمنسز پیش کی گئیں. دنیا میں بھنگڑے کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کا میوزک سن لیں، بلے بلے ٹور پنجابن کا کوئی جوڑ نہیں، ترکیہ گئیں جہاں میں نے کلچر شو دیکھا وہ اپنی ثقافت پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں. پنجابی زبان پرہم سب کو فخر ہونا چاہیے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جب ہم سعودی عرب میں جلاوطن تھے تو مجھے اپنے وطن کی بہت یاد آتی تھی، وہاں بارش ہوئی تو میں وطن کی مٹی کو یاد کر کے روتی تھیں. میں محب وطن پاکستانی ہوں.مجھے پنجاب کے کلچر، میوزک اور ہر چیز سے بہت پیار ہے.مجھے پنجاب میں ہر جگہ عزت ملتی ہے اور لوگ بیٹی اور بہن بنا کر پکارتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگریزی سیکھنی بھی چاہیے .لیکن جتنا فخر ہم دوسری زبانیں بول کر کرتے ہیں تو ہمیں پنجابی بول کر بھی اتنا ہی فخر کرنا چاہیے، 30 برسوں سے میلوں، جشن، تقاریب کا سلسلہ رکا ہوا تھا. جس سے ہم نے دوبارہ شروع کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ان میلوں میں عوام نے بھرپور شرکت کی، ہم نے میلہ چراغاں بحال کیا.پہلے ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں .لیکن آج ترقی، مہنگائی میں کمی کی بات ہو رہی ہیں.یہی پیسہ حکومتوں کے پاس ہمیشہ سے تھا۔