دوپہر12بجے اٹھنے والا روزہ کیسے رکھ سکتا ہے‘؟، عمران خان کو سحر و افطار نہ دینے پر حکومت کا رد عمل
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
دوپہر12بجے اٹھنے والا روزہ کیسے رکھ سکتا ہے‘؟، عمران خان کو سحر و افطار نہ دینے پر حکومت کا رد عمل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز
لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے، دونوں میاں بیوی کو معمول کے مطابق ان کے کھانے پینے کے لوازمات مہیا کیے جارہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو شخص دوپہر 12بجے اٹھتا ہو وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں تین دن گوشت، سبزیاں، دالیں، چقندر کا جوس مل رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو کافی، بوائل انڈے اور خشک میوہ جات کھانے کو ملتے ہیں، بشری بی بی کا کھانے کو جو دل چاہتا وہ مہیا کیا جاتا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پشاور میں بیٹھے ایک شخص کو خواب آیا ہے ان کے آ قا کو جیل میں کھانا نہیں مل رہا، دو روز قبل انکی جماعت کے ترجمان نے بھی بانی پی ٹی آئی کی بیماری سے متعلق جھوٹ بولا۔
ان کا کہنا تھا کہ کل پمز کے چار سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے آدھا گھنٹہ انکا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے، ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے، جب اس جماعت کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو مظلومیت کارڈ اور ہمدردی کارڈ کھیلنا شروع کردیتے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
گلگت، محکمہ اطلاعات کے زیر اہتمام ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے ایک روزہ مشاورتی سیشن
سیکریٹری اطلاعات دلدار احمد ملک نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارانہ اور مثبت رپورٹنگ کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں۔ صحافیوں کی تجاویز کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور ان پر عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے زیر اہتمام گلگت ڈویژن کے ڈیجیٹل میڈیا سے وابسطہ صحافیوں کیلئے ایک روزہ مشاورتی سیشن کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع "گلگت بلتستان میں ابھرتے چیلنجز اور ڈیجیٹل میڈیا کا کردار" تھا۔ سیشن کی صدارت سیکریٹری اطلاعات گلگت بلتستان دلدار احمد ملک نے کی، جبکہ ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات احسان اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات فاروق احمد و دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈیجیٹل میڈیا کی جانب سے میڈیا کے شعبے میں بہتری کے لیے متعدد تجاویز پیش کی گئیں جن میں ایکسپوژر ٹرپس، فلاحی اقدامات اور صحافیوں کو جدید رجحانات سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے حکومت سے بہتر ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے پر زور دیا تاکہ صحافت کے شعبے میں پیشہ ورانہ ترقی اور باہمی اعتماد کو فروغ دیا جا سکے۔ سیکریٹری اطلاعات دلدار احمد ملک نے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارانہ اور مثبت رپورٹنگ کے فروغ پر یقین رکھتے ہیں۔ صحافیوں کی تجاویز کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور ان پر عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت، فلاح و بہبود کے لیے انڈومنٹ فنڈ کے قیام، اور ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کو شفاف، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اصلاحات کا عمل جاری رکھے گا۔