26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات؛ 22پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانت مسترد
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں تمام 22 ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد گوندل نے دلائل مکمل ہونے پر کل فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا۔
پی ٹی آئی 22 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا ہے، تمام کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔
پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد ہائیکورٹ کا شادی ہالز،مارکیٹوں کیخلاف تادیبی کارروائی روکنے کا حکم
ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) کو اسلام آباد میں شادی ہالز اور مارکیٹوں کے خلاف تادیبی کاروائی سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے غلام معین الحق گیلانی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ فریقین 15 روز میں پیراوائز کمنٹس عدالت میں جمع کرائیں۔ آئندہ سماعت تک فریقین کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی جائے۔
قمر زمان کائرہ کے اکلوتے بیٹے کی شادی،معاشرتی برائیوں کا خاتمہ کرکے دکھادیا
درخواست گزار کے وکیل کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے 16 اگست2023 کو احکامات جاری کیے گئے۔ متعلقہ قانون میں ترمیم سے درخواست گزار کے بنیادی حقوق متاثر ہوتے ہیں۔ کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی گئی۔
Ansa Awais Content Writer