پنجاب میں چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت وسیع پیمانے پر شجرکاری کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پنجاب میں “چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان” انیشیٹو کے تحت وسیع پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت پنجاب میں 48,368 ایکڑ رقبے پر درخت لگائے جائیں گے۔
پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے مشن کے تحت 42.5 ملین پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ مالی سال 2024-25 میں 8,496 ایکڑ رقبے پر 7.
انہوں نے بتایا موسم بہار کے دوران 6,637 ایکڑ زمین پر 5.966 ملین درخت لگانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس مہم کے تحت لاہور، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، مری، راولپنڈی، سرگودھا، مظفر گڑھ سمیت 300 سے زائد مقامات پر شجرکاری کی جا رہی ہے۔
پراجیکٹ میں سوہانجنا، چیڑ، نیم، کیکر، شیشم، سرس، بکائن، سمل، ارجن کے ساتھ ساتھ مختلف پھل دار درخت بھی شامل کیے گئے ہیں جو نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی کا باعث بنیں گے بلکہ ماحولیاتی خوبصورتی میں بھی اضافہ کریں گے۔
یہ منصوبہ مجموعی طور پر 8,000 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا جس کے تحت جنگلات، بیلا جات، نہروں کے کنارے، سڑکوں کے اطراف، پوٹھوہار کے پہاڑی علاقے، مری اور صحرائی خطوں کو سرسبز بنانے پر کام جاری ہے۔اب تک 4,000 ایکڑ رقبے پر 2.73 ملین پودے لگائے جا چکے ہیں، اور یہ منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ یہ اقدامات نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کے لیے اہم ہیں بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے بھی ایک سرسبز اور صحت مند پنجاب کی بنیاد رکھیں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے تحت
پڑھیں:
آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد، مذاکرات کا آغاز
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان پہنچ گیا جہاں پاکستان اورآئی ایم ایف کے مابین جائزہ مذاکرات شروع ہوگئے۔ آئی ایم ایف وفد کی قیادت مشن چیف نیتھن پورٹرکر رہے ہیں جبکہ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب پالیسی لیول مذاکرات میں پاکستانی وفدکی قیادت کر ینگے ۔ مذاکرات 2 ہفتے تک جاری رہیں گے۔ اسلام آباد پہنچنے پر سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں وفد نے آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کی۔پہلے جائزہ مذاکرات 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کے تحت ہورہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف وفد کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات ہو رہے ہیں ۔ کلائمٹ فناننسنگ پر بھی بات چیت ہوگی، جائزے کی کامیابی پرپاکستان کو تقریبا ایک ارب ڈالرز کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 14مارچ تک جاری رہیں گے، پاکستان کیلئے تقریباایک ارب ڈالرزکلائمٹ فناننسنگ کابھی فیصلہ ہوگا۔دوسرے مرحلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین پالیسی لیول مذاکرات ہوں گے، پاکستان 7ارب ڈالرز قرض پروگرام کی شرائط پرعملدرآمد رپورٹ پیش کرے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان رواں مالی سال کی پہلی ششماہی رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کرے گا،آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقاتیں کرے گا، آئی ایم ایف وفد پاور ڈویژن اور نیپراحکام کیساتھ مذاکرات کرے گا، آئی ایم ایف وفد کی صوبائی حکام کیساتھ بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف وفد پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر جاری کرنے کے بارے میں سفارشات مرتب کرے گا۔