ملازمین کی موجیں۔۔!پاکستان میں عیدالفطرپر لمبی چھٹیاں
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان میں رمضان المبارک کے روزے اور عبادات کا سلسلہ جاری ہے اور اب عید الفطر کی آمد کے حوالے سے توقعات بھی بڑھتی جا رہی ہیں، پاکستان میں عید الفطر 2025 ممکنہ طور پر 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ 2025 بروز پیر منائے جانے کا امکان ہے۔ کونسل کے رکن نے بتایا کہ 30 مارچ بروز اتوار ملک کے بیشتر حصوں میں شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہوگا۔ماہرین کے مطابق شوال کا چاند 29 مارچ بروز ہفتہ کو پیدا ہوگا اور 30 مارچ کی شام تک اس کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہو چکی ہوگی جو انسانی آنکھ سے بآسانی دیکھا جا سکے گا۔
چاند کے نظر آنے کے لیے اس کی کم از کم عمر 18 گھنٹے ہونا ضروری ہے جو کہ اس تاریخ کو پورے پاکستان میں پوری ہو رہی ہے۔پاکستان میں 2025 میں عید الفطر کی چھٹیوں کا دورانیہ طویل ہو سکتا ہے چونکہ عید کے ایام ہفتہ اور اتوار کے ساتھ منسلک ہوں گے، اس لیے عوام کو پانچ دن کی تعطیلات ملنے کا امکان ہے۔
اگر حکومت 2 اضافی تعطیلات کا اعلان کرتی ہے تو مجموعی طور پر 29 مارچ سے 6 اپریل تک 9 دن کی طویل چھٹیاں ہو سکتی ہیں جس سے عوام کو عید کی خوشیوں کو بھرپور طریقے سے منانے کا موقع ملے گا۔حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی رمضان المبارک کے آغاز سے قبل کرے گی جس میں چاند نظر آنے کی تصدیق کے بعد عید کی درست تاریخ طے کی جائے گی۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان میں عید الفطر
پڑھیں:
پاکستان ویمنز ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
لاہور:پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو 87 رنز سے شکست دے دی، اور اس کے ساتھ ہی 2025 میں بھارت میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ یقینی بنا لی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اہم میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ ابتدا میں بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہوئی اور 85 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے، لیکن اوپنر سدرہ امین نے 105 گیندوں پر 80 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر اننگز کو سنبھالا۔
مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز، پاکستان کی مسلسل دوسرے وارم اپ میچ میں فتح
کپتان فاطمہ ثناء نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 59 گیندوں پر ناقابلِ شکست 62 رنز بنائے، جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ انہوں نے سدرہ امین کے ساتھ 97 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی، جس کی بدولت پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 205 رنز بنائے۔
تھائی لینڈ کی جانب سے تھپچا پتاوونگ نے 26 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جب کہ مایا اور کامچومفو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 34.4 اوورز میں صرف 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی باؤلنگ لائن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ فاطمہ ثناء نے 33 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ اسپنرز نشرا سندھو اور رمین شمیم نے بھی 3، 3 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے آئی غیر ملکی خواتین کھلاڑیوں کا واہگہ بارڈر کا دورہ
تھائی لینڈ کی کوئی بھی بیٹر 20 رنز کا ہندسہ عبور نہ کر سکی۔ ناناپت کونچارونکائی 19 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
یہ پاکستان ویمنز ٹیم کی کوالیفائرز میں مسلسل چوتھی فتح تھی، جس کے ساتھ ہی وہ ورلڈ کپ 2025 میں شرکت کی اہل بن گئی ہے۔