پی ٹی آئی غیر قانونی تنظیم ہے، اکاؤنٹس فریز کیے جائیں، اکبر ایس بابر
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک غیر قانونی تنظیم ہے، ان کے اکاؤنٹس فریز کیے جائیں۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ گزشتہ سماعتوں کی طرح آج بھی تمام دلائل دینے کو تیار تھے۔ لاہور ہائی کورٹ کے آرڈر کے مطابق کیس کی پروسیڈنگس کو نہیں روک سکتے اور اب کیس کو ایک بار پھر عید کے بعد تک ملتوی کیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں تو ڈر ہے کہ کہیں پھر سے الیکشن کا وقت نہ آ جائے ۔ یہ جو گزارشات پیش کرتے ہیں ، اس کا انہیں خود بھی پتا نہیں ہوتا ۔ یہ کیسے ورکرز کو ان کا حق دینے کا دعویٰ کرتے ہیں ۔ یہ ایک غیر قانونی تنظیم ہے ۔
اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی یہ ڈھونگ رچا رہی ہے کہ ہم جمہوریت کے فروع میں کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ہم نے گزارش کی تھی کہ ان کے اکاؤنٹس فریز کیے جائیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اکبر ایس بابر پی ٹی آئی
پڑھیں:
جنید اکبر کی درخواست پر وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، نیب اور دیگر سے جواب طلب
چئیرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی جنید اکبر کی جانب سے وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے استدعا کی کہ جنید اکبر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اور پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی درخواست پر وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، نیب اور دیگر فریقین سے طلب کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے جنید اکبری کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔ چئیرمین پبلک اکاوئنٹس کمیٹی جنید اکبر کی جانب سے وکیل عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئے، وکیل نے استدعا کی کہ جنید اکبر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے وزارت داخلہ، آئی جی اسلام آباد، نیب اور دیگر فریقین کو جواب کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔