اسلام آباد:

تحریک انصاف کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک غیر قانونی تنظیم ہے، ان کے اکاؤنٹس فریز کیے جائیں۔
 

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ گزشتہ سماعتوں کی طرح آج بھی تمام دلائل دینے کو تیار تھے۔ لاہور ہائی کورٹ کے آرڈر کے مطابق کیس کی پروسیڈنگس کو نہیں روک سکتے  اور اب کیس کو ایک بار پھر عید کے بعد تک ملتوی کیا گیا ہے ۔

یہ خبر بھی پڑھیں:   فارن فنڈنگ کیس 8 سال لٹکایا گیا، اب انٹرا پارٹی کیس کو بھی لٹکایا جا رہا ہے، اکبر ایس بابر

انہوں نے کہا کہ ہمیں تو ڈر ہے کہ کہیں پھر سے الیکشن کا وقت نہ آ جائے ۔ یہ جو گزارشات پیش کرتے ہیں ، اس کا انہیں خود بھی پتا نہیں ہوتا ۔ یہ کیسے ورکرز کو ان کا حق دینے کا دعویٰ کرتے ہیں ۔ یہ ایک غیر قانونی تنظیم ہے ۔

مزید پڑھیں: انٹرا پارٹی  انتخابات؛ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات چلانے پر الیکشن کمیشن میں سوالات

اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی یہ ڈھونگ رچا رہی ہے کہ ہم جمہوریت کے فروع میں کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ہم نے گزارش کی تھی کہ ان کے اکاؤنٹس فریز کیے جائیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اکبر ایس بابر پی ٹی آئی

پڑھیں:

خیبر پی کے میں تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل‘ پارٹی کی تنظیم نو ہو گی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی تنظیمیں تحلیل کر دی گئیں۔ صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق تنظیمیں تحلیل کی گئی ہیں، عہدیداروں کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔ جس کا مقصد حکومت اور پارٹی عہدے الگ کرنا ہے۔ صوبائی صدر جنید اکبر خان نے پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں تمام ریجنل صدور اور جنرل سیکرٹریز کے عہدے فوری طور پر ختم کر دئیے۔ اعلامیے کے مطابق عمران خان کی ہدایات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پارٹی ڈھانچے کی تنظیم نو کو یقینی بنانے کے لیے کہ خیبر پختونخوا حکومت میں ذمہ داریاں سنبھالنے والے افراد کو پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں دیا جائے گا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پارٹی کو از سرِ نو ترتیب دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، عہدوں پر نئی تقرریوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی خیبر پی کے کی نئی تنظیم سازی کا آغاز کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • انٹرا پارٹی سمیت مخصوص نشستوں کیلیے بھی الیکشن کمیشن نے فیصلہ روکا ہوا ہے، بیرسٹر گوہر
  • پی ٹی آئی غیر قانونی تنظیم ہے، اکاؤنٹس فریز کیے جائیں، اکبر ایس بابر
  • انٹرا پارٹی  انتخابات؛ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات چلانے پر الیکشن کمیشن میں سوالات
  • انٹرا پارٹی انتخابات؛ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات چلانے پر الیکشن کمیشن میں سوالات
  • انٹرا پارٹی انتخابات؛ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات چلانے پر الیکشن کمیشن میں سوالات
  • انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کے باوجود پی ٹی آئی کو سرٹیفکیٹ نہیں ملا، بیرسٹر گوہر
  • خیبر پی کے میں تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل‘ پارٹی کی تنظیم نو ہو گی
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لئے مقرر
  • الیکشن کمیشن ، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر