عمران خان کی آج بشریٰ بی بی سے ملاقات متوقع
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں آج اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات متوقع ہے۔
اڈیالہ جیل میں بانئ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا دن ہے، بانئ پی ٹی آئی کے اہلِ خانہ آج ملاقات کے لیے جیل پہنچیں گے۔
ملاقات کرنے والوں میں بانئ پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان بھی آج ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گے جبکہ سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر علی ظفر بھی ان سے ملاقات کریں گے۔
ان کے علاوہ بانئ پی ٹی آئی سے نعیم حیدر پنجوتھا، خالد یوسف چوہدری اور فیصل چوہدری بھی ملاقات کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات
پڑھیں:
9 مئی: عمر سرفراز چیمہ کا کیس عمران خان کے ساتھ سننے کا فیصلہ
---فائل فوٹوزسپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانئ پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کے ساتھ کلپ کر دیا۔
پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے خلاف 9 مئی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کو بانئ پی ٹی آئی کے کیس کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا، چاہتے ہیں کہ جسمانی ریمانڈ کے کیسز کے فیصلوں میں یکسانیت ہو۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب حکومت کی جسمانی ریمانڈ کی اپیل پر سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو نوٹس جاری کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ بانئ پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے، عمر سرفراز چیمہ کا کیس بھی اسی نوعیت کا ہے۔
عمر سرفراز چیمہ کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل کو گرفتار کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔
پنجاب حکومت کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کا ایک دن بھی جسمانی ریمانڈ نہیں دیا، ان سے پستول برآمد کرنی ہے۔
سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی۔