جاپان: نصف صدی کی بدترین جنگل کی آگ بے قابو، 1 شخص ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
جاپان میں نصف صدی کی بدترین جنگل کی آگ بے قابو ہو گئی، جس کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 4,000 سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیے گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ سے 80 عمارتیں متاثر ہو چکی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی شہر اوفوناٹو کے قریب آگ نے 2,600 ہیکٹر سے زیادہ رقبہ جلا دیا، جو نیویارک کے سینٹرل پارک کے رقبے سے 7 گنا بڑا ہے۔
رواں سال خشک موسم اور گزشتہ سال ریکارڈ گرمی کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
2,000 سے زائد فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جاپان میں شرح پیدائش مسلسل 9ویں سال ریکارڈ کم سطح پر آگئی
2024 میں جاپان میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد مسلسل نویں سال ریکارڈ سطح پر کم ہوگئی ہے۔
2024 میں جاپان میں شرح پیدائش ریکارڈ کم ترین 720,988 تک پہنچ گئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا کہ تازہ ترین اعداد و شمار ملک کی آبادی کے تیزی سے کم ہونے اور عمر بڑھنے کی نشاندہی کرتے ہیں۔
پیدائش میں ایک سال پہلے کے مقابلے میں 5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 1.62 ملین کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ یعنی ہر نئے پیدا ہونے والے بچے کے مقابلے میں دو سے زیادہ افراد کی موت ہورہی ہے۔
تاہم دوسری جانب جنوبی کوریا کی شرح پیدائش نو سالوں میں پہلی بار 2024 میں بڑھی ہے۔ ابتدائی اعداد و شمار نے ظاہر کیا ہے کہ ملک کا آبادیاتی بحران شاید ایک کونے میں بدل گیا ہے۔