امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کی ہاتھا پائی کی اے آئی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان حال ہی میں ہونے والی گرما گرمی کے بعد ان دونوں رہنماؤں کی ہاتھا پائی کی اے آئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر اور یوکرینی صدر کے درمیان انتہائی سخت لہجے میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔
اس واقعے کے بعد اب ان دونوں شخصیات کی اے آئی کے ذریعے بنائی گئی مصنوعی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Geo News English (@geonewsdottv)
ویڈیو میں زیلنسکی ٹرمپ کے ہاتھ پکڑ رہے ہیں اور ہاتھا پائی کو بڑھاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
ویڈیو میں امریکی اور یوکرینی صدر کو ایک دوسرے پر مکے برساتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
اگرچہ یہ ویڈیو مصنوعی ہے لیکن اس نے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں اور بحث کو ہوا دی ہے۔
پسِ منظر
گزشتہ ماہ کے آخر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر نے یوکرینی صدر سے انتہائی سخت لہجے میں گفتگو کی تھی۔
ایک موقع پر امریکی صدر نے یوکرینی صدر کو ڈانٹ دیا اور کہا کہ تم تیسری جنگِ عظیم کے لیے سٹہ کھیل رہے ہو اور دنیا کو تباہی کی طرف دھکیلنے کی کوشش میں ہو، تمہاری وجہ سے جنگ بندی نہیں ہو رہی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف بات کرنے پر صدر زیلنسکی کو جھڑک بھی دیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اور یوکرینی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر
پڑھیں:
ٹرمپ سے تلخ کلامی کے بعد یوکرینی صدر کا برطانیہ میں پر تپاک خیر مقدم
لندن:ٹرمپ سے کشیدگی کے بعد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا برطانیہ پہنچنے پر تپاک خیر مقدم کیا گیا۔
جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر زیلنسکی اور امریکی صدر ٹرمپ کی ملاقات میں دونوں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔
ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے زیلنسکی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ امریکی امداد کا مناسب شکریہ ادا نہیں کر رہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کو آئندہ کسی بھی امداد کے لیے امریکی شرائط کو تسلیم کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں: تلخ کلامی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے یوکرینی صدر کو وائٹ ہاؤس سے چلتا کر دیا
امریکا کے دورے کے بعد زیلنسکی برطانیہ پہنچے جہاں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں انہیں گرمجوشی سے خوش آمدید کہا۔
زیلنسکی کی لندن آمد پر ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کا استقبال کیا۔ برطانوی وزیراعظم نے یوکرین کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ برطانیہ یوکرین کے ساتھ ہے اور جتنا وقت بھی لگے، اس کی حمایت جاری رہے گی۔
یہ ملاقات اتوار کو ہونے والے یورپی سربراہی اجلاس سے پہلے ہوئی، جہاں یوکرین کی حمایت اور یورپی سیکیورٹی کے معاملات پر غور کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ-زیلنسکی ملاقات تنازع پر نیٹو سربراہ کا بڑا ردعمل آگیا
برطانیہ اور یوکرین نے 2.26 بلین پاؤنڈز کی نئی مالی امداد کا بھی اعلان کیا جو یوکرین کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال ہوگی۔
زیلنسکی نے برطانیہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ حمایت آئندہ بھی جاری رہے گی۔
زیلنسکی نے وائٹ ہاؤس میں کشیدگی کے باوجود امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے رکھنے کا عندیہ دیا اور کہا کہ یوکرین امریکہ کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔