عید الفطر کس تاریخ کو منائی جائے گی ؟ اہم پیشگوئی سامنے آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق 29 روزوں کے بعد عیدالفطر پیر 31 مارچ 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔
رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کے مطابق اتوار 30مارچ 2025 کی شام پاکستان کے جس علاقے میں بھی مطلع صاف ہوا وہاں چاند کی رویت بآسانی ہو جائے گی تاہم اس کا حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے ہی کیا جائے گا۔
خالد اعجاز مفتی کے مطابق نیا چاند 29 مارچ 2025 کو پاکستان وقت کے مطابق دوپہر تین بج کے 58منٹ پر پیدا ہوگا 29 رمضان المبارک یعنی اتوار 30 مارچ 2025 کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویت ہلال کے لیے کم از کم 18 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 26 گھنٹوں سے بھی زائد ہو چکی ہوگی دوسری جانب غروب شمس اور غروب قمر کے درمیان فرق کو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے ہے وہ پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوگا۔
6 روز قبل اغوا ہونیوالی نئی نویلی دلہن جھنگ سے بازیاب
واضح رہے کہ حکومت نے سال 2025 میں عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق آئندہ سال میں 40 چھٹیاں ہوں گی۔حکومت کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ 30 ،31 مارچ اور یکم اپریل 2025 کو عید الفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی جب کہ 7 سے 9 جون 2025 کو عیدالاضحی کی 3 چھٹیاں ہوں گی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی جیل میں نہیں‘ چھٹیاں منا رہے ہیں: عطا تارڑ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ میرے نزدیک بانی پی ٹی آئی جیل نہیں‘ چھٹیاں منا رہے ہیں۔ بانی کی ہفتے میں چار چار ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ بانی کو جیل میں کسی بھی حق سے محروم نہیں کیا گیا۔ سمجھ نہیں آتا پی ٹی آئی کا کون سا گروپ کس کی ملاقاتیں روک رہا ہے۔ حکومت کے پاس اتنا وقت نہیں کہ سوچے پی ٹی آئی کو کیسے ختم کرنا ہے۔ پی ٹی آئی کے متعدد گروپس خود آپس میں لڑ رہے ہیں۔ بانی کرپشن کیس میں اندر ہیں‘ چھٹیوں پر نہیں ہیں۔ پی ٹی آئی میں ایک علیمہ گروپ ہے‘ ایک بشریٰ گروپ ہے۔ مجھے نہیں لگتا پی ٹی آئی کی کوئی بھی پالیسی ٹھیک تھی۔ پی ٹی آئی والے خود کلیئر نہیں کون سے ایشو پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی‘ بلاول بھٹو اور صدر کا احترام کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے ہم سنجیدہ ہیں۔ پیپلز پارٹی کے معاملات کیلئے اسحاق ڈار کی سربراہی میں کمیٹی کام کر رہی ہے۔