جبری لاپتہ 3 میں سے 2 علماء رہا، تیسرے کی رہائی تک احتجاج جاری رہیگا، رکن اسمبلی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
شیخ اکبر رجائی نے مرکزی دھرنے کے اکابرین سید اکبر شاہ (صدر تحریک اسلامی) شبیر مایار (عوامی ایکشن کمیٹی) اور شرکاء دھرنا کے ہمراہ آغا علی عباس رضوی کی بازیابی اور رہائی کی تصدیق کی اور ساتھ میں شیخ اختر شگری کی بازیابی اور رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاک ایران سرحد پر جبری طور پر لاپتہ کیے گئے بلتستان کے تین میں سے دو علماء رہا ہوگئے ہیں، ان علماء کی رہائی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ گمبہ سکردو سے تعلق رکھنے والے عالم دین شیخ غلام عباس ناصری گذشتہ روز رہا ہو کر راولپنڈی پہنچ گئے تھے، ان کی رہائی کا اعلان گمبہ سکردو میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ سید علی رضوی نے کیا تھا۔ کھرمنگ سے تعلق رکھنے والے عالم دین آغا علی عباس رضوی بھی رہا ہوگئے ہیں۔ کھرمنگ میں دھرنے کے قائدین کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی نے تصدیق کی کہ علی عباس رضوی بھی بازیاب ہوگئے ہیں تاہم شیخ اختر علی شگری کی رہائی تک احتجاج جاری رہے گا۔ شیخ اکبر رجائی نے مرکزی دھرنے کے اکابرین سید اکبر شاہ (صدر تحریک اسلامی) شبیر مایار (عوامی ایکشن کمیٹی) اور شرکاء دھرنا کے ہمراہ آغا علی عباس رضوی کی بازیابی اور رہائی کی تصدیق کی اور ساتھ میں شیخ اختر شگری کی بازیابی اور رہائی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رہائی تک احتجاج جاری کی بازیابی اور رہائی علی عباس رضوی کی رہائی
پڑھیں:
عمر کوٹ ضمنی الیکشن، ووٹوں کی گنتی جاری
پیپلز پارٹی کی صبا تالپور اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار لال چند مالہی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے علاقے عمرکوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 213 پر ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی صبا تالپور 3312 ووٹ لے کر آگے ہیں، جبکہ آزاد امیدوار لال چند 2232 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ قومی اسمبلی کی اس نشست پر 18 امیدوار مدمقابل ہیں، پیپلز پارٹی کی صبا تالپور اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار لال چند مالہی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ قومی اسمبلی کی یہ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔