اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔8کاروائیوں میں15ملزمان گرفتارکر لیے گئے، کاروائیوں میں تقریباً 2کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی 185 کلوگرام منشیات برآمدہوئی، موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب سوزو کی پک اپ سے 5 کلو 500 گرام ہیروئین اور 1 کلو 500 گرام آئس برآمد، 2 ملزمان گرفتار ہوئے۔موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دوسری کارروائی میں گاڑی سے 2.

4 کلوگرام افیون اور 2.4 کلوگرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار، موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کار سے 8کلو 400گرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتارکیے گئے۔
 سیالکوٹ پسرور روڈ پر موٹرسائیکل سوار ملزم سے 2کلو 400 گرام چرس برآمد، جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی پر بحرین روانہ ہونے والے مسافر کے بیگ سے 248 گرام ہیروئین برآمد، مچھر کالونی کراچی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گھر سے 132 کلوگرام چرس اور 400 گرام آئس برآمد، 3 ملزمان گرفتارکیے گئے۔سکھر میں ہسپتال کے قریب کار سے12کلوگرام چرس برآمد، 2 ملزمان گرفتار،سکھر شہر میں موٹرسا ئیکل سوار2ملزمان سے18کلوگرام چرس برآمدکی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔    

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

لاہور: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

—فائل فوٹو

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور زون نے کارروائی کر کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کا ایک انتہائی مطلوب ملزم بھی شامل ہے، گرفتار ملزمان سادہ لوح شہریوں سے ویزا فراڈ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم راحیل پرویز ریڈ بک کا مطلوب انسانی اسمگلر ہے، ملزم 2019ء سے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا، ملزم نے شہریوں کو کینیڈا بھجوانے کے لیے 90 لاکھ روپے بٹورے۔

کراچی سے انسانی اسمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام، ایجنٹ سمیت 4 مسافر گرفتار

کراچی سے انسانی اسمگلنگ کی بڑی کارروائی ناکام بنا دی گئی، بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ دیگر ملزمان غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلا رہے تھے، ملزمان بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان بھاری رقوم وصول کر کے ویزا فراڈ کرتے تھے، ملزمان سے 12 پاکستانی پاسپورٹ، تعلیمی دستاویزات اور موبائل سمز برآمد ہوئی ہیں۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایف آئی اے انٹرپول کی عرب امارات میں کارروائی، 6 اشتہاری ملزمان گرفتار
  • بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافرکے بیگ سے ہیروئن برآمد
  • خاتون سمیت قتل، دہشتگردی، فراڈ  کے 6 ملزمان یو اے ای سے گرفتار
  •   منشیات کیخلاف سخت سزاؤں کا قانون تیار
  • اے این ایف کا کریک ڈاؤن،595کلو منشیات برآمد،6ملزمان گرفتار
  • ایف آئی اے کی کارروائی ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4ملزمان گرفتار
  • لاہور: انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 4 ملزمان گرفتار
  • لاہور: انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
  • کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن، 1,856 گاڑیاں چالان، 88 ڈرائیور گرفتار