آزادکشمییر کے بیشتر تعلیمی اداروں میں آئندہ2 دن کیلئے تعطیلات کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
راولاکوٹ ،مظفرآباد(نیوز ڈیسک) آزادکشمیر بھر میں موسم کی ابتر صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں تعطیل کااعلان کردیا۔حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر کے تمام تعلیمی ادارےآج 4 مارچ بروز منگل کو بند رہیں گے۔ بالائی نیلم ،سرگن ویلی ،شونھڑ ویلی ، گریس ویلی ، لوئر نیلم میں جاگراں کے تمام ادارے اگلے دو دن کیلئے بند رکھنے کا حکم ۔
تفصیالت کے مطابق سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن عنایت علی قاضی کے حکم کیمطابق ڈویژنل ڈائیریکٹر پونچھ نے ڈویژن پونچھ کے جملہ اضلاع میں موسم کی خرابی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے جملہ سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات(مردانہ/نسواں) کل مورخہ 04 مارچ 2025 کو بند رکھنے کا حکم دیدیا۔ موسم کی شدت سے اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو محفوظ رکھیں۔
دوسری جانب پونچھ (راولاکوٹ) میں تمام ریڈ فاؤنڈیشن سکول،کالجز 4 مارچ 2025 کو شدید برف باری کی وجہ سے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
موسم کی خرابی کومدنظر رکھتے ہوئے جہلم ویلی کے جملہ سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ادارہ جات کل مورخہ 04 مارچ کو بند رہیں گے جبکہ بالائی نیلم میں کل 4 مارچ اور پرسوں 5 مارچ کو بھی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرنیلم خواجہ ذاکر نے کہا ہے کہ بالائی نیلم کی سرگن ویلی، شونٹھر ویلی ، گریس ویلی لوئر نیلم میں جاگراں ویلی کی ایسے ادارے جہاں کے بچوں کے گلیشئرز کی زد میں آنے کا خطرہ ہے اگلے دو دن تک بند رکھے جائیں ۔۔۔کسی بھی خطرہ کے پیش نظر سربراہان اپنے طور پر فیصلہ کر لیں ۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بند رکھنے کا موسم کی
پڑھیں:
وزیراعظم نے ملکی معیشت ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں و اداروں کو ٹاسک سونپ دیا
فوٹو: فائلوزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ٹاسک سونپ دیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن پر جائزہ اجلاس ہوا۔
اس دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری، غیر رسمی مساوی معیشت کا خاتمہ اصلاحاتی ایجنڈے کا کلیدی جزو ہے۔
یہ بھی پڑھیے دیہی علاقوں کی ڈیجیٹل ترقی، شزہ فاطمہ نے صوابی اسمارٹ ولیج کا افتتاح کر دیا معاشی چیلنجز اور ڈیجیائزیشن کی ضرورتوزیرِاعظم نے معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے متحرک ورکنگ گروپ قائم کرنے کی ہدایت کردی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کیلئے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزراء احد چیمہ، علی پرویز ملک، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔