شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
ہم نے ان پر ایک چیخ بھیجی‘ پس ایسے ہو گئے جیسے باڑ بنانے والے کی اوندی ہوئی گھاس۔ o اور ہم نے نصیحت کے لئے قرآن کو آسان کر دیا ہے‘ پس کیا ہے کوئی جو نصیحت قبول کرے۔o
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عازمین حج کو کل تک بذریعہ ایپ بائیو میٹرک کرانے کی ہدایت
—فائل فوٹووفاقی وزارتِ مذہبی امور نے کہا ہے کہ عازمین حج 18 اپریل تک سعودی ویزا بائیو موبائل ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک کر لیں۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق اس کے بغیر ویزے کا اجراء نہیں ہو سکے گا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ فنگر پرنٹ اسکین کرنے پر مشکل پیش آنے کی صورت میں سعودی تاشیر یا جیری آفس سے بائیو میٹرک کروا کر رسید اپنے پاس محفوظ رکھیں۔
وفاقی وزیر سردار یوسف نے وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا چارج سنبھال لیا۔
ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ پاک حج موبائل ایپ پر جن عازمینِ حج کو پاسپورٹ اور سفید بیک گراؤنڈ والی تصویر اپ لوڈ کرنے کا پیغام ملا ہے وہ دی گئی ہدایت کے مطابق جلد از جلد اپنی تصویر اور پاسپورٹ اپ لوڈ کریں یا کسی مشکل صورت میں اپنے متعلقہ نجاز افسر کو واٹس ایپ کر دیں۔