Express News:
2025-04-18@09:40:05 GMT

مہنگائی سے تنگ آسٹریلوی شہری کچرا چُننے پر مجبور

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

لاہور:

ایندھن وخوراک کی بڑھتی قیمتوں اور روس یوکرین جنگ نے دنیا بھر میں مہنگائی بڑھائی تو بظاہر امیر ملک، آسٹریلیا کے باشندے بھی اسکی لپیٹ میں آ گئے، خصوصاً سرکاری پنشن پاتے ہزارہا ریٹائرڈ شہری اخراجات پورے نہیں کر پا رہے. 

آسٹریلوی میڈیا کا انکشاف کہ اسی لیے ملک میں سیکڑوں مردو زن قابل فروخت کوڑا چننے کے روزگار پر لگ چکے، وہ روزانہ گھر گھر گھوم کر بِن سے کچرا ڈھونڈتے اور اسے فروخت کرتے ہیں، یوں اضافی رقم سے بجلی، گیس وغذا کے بل ادا ہوتے ہیں.

 

حتی کہ مہنگائی سے پریشان لوگوں کی خاطر آسٹریلوی حکومت نے ’’ریٹرن اینڈ ایرن‘‘ نامی سکیم شروع کر دی، شہری اب حکومت کو کچرا بیچ کر روزانہ 40 سے 80 ڈالر ( ساڑھے گیارہ تا 26 ہزار روپے ) کما رہے ہیں۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پہلے ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں آج ترقی، مہنگائی میں کمی کی بات ہو رہی ہے، مریم نواز

لاہور:

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز کہا ہے کہ ملک میں پہلے ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں لیکن آج ترقی، مہنگائی میں کمی اور اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ کی باتیں ہو رہی ہیں۔

لاہور میں پنجابی کلچر ڈے کی تقریبات کا افتتاح کرتے ہوئے خطاب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ تمام فن کار برادری سے مل کر آج بہت خوش ہوئی ہوں، ہم فن کاروں کے ڈرامے دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کلچر ڈے کی شان دار تقاریب شروع کرنے پر عظمیٰ بخاری کو شاباش ہے، بہت اچھی اور خوبصورت پرفارمنسز پیش کی گئیں، دنیا میں بھنگڑے کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کا میوزک سن لیں، بلے بلے ٹور پنجابن کا کوئی جوڑ نہیں، ترکیہ گئیں جہاں میں نے کلچر شو دیکھا وہ اپنی ثقافت پر بہت فخر محسوس کرتے ہیں، پنجابی زبان پرہم  سب کو فخر ہونا چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جب ہم سعودی عرب میں جلاوطن تھے تو مجھے اپنے وطن کی بہت یاد آتی تھی، وہاں بارش ہوئی تو میں وطن کی مٹی کو یاد کر کے روتی تھیں، میں محب وطن پاکستانی ہوں، مجھے پنجاب کے کلچر، میوزک اور ہر چیز سے بہت پیار ہے، مجھے پنجاب میں ہر جگہ عزت ملتی ہے اور لوگ بیٹی اور بہن بنا کر پکارتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگریزی سیکھنی بھی چاہیے لیکن جتنا فخر ہم دوسری زبانیں بول کر کرتے ہیں تو ہمیں پنجابی بول کر بھی اتنا ہی فخر کرنا چاہیے، 30 برسوں سے میلوں، جشن، تقاریب کا سلسلہ رکا ہوا تھا  جس سے ہم نے دوبارہ شروع کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان میلوں میں عوام نے بھرپور شرکت کی، ہم نے میلہ چراغاں بحال کیا، پہلے ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں لیکن آج ترقی، مہنگائی میں کمی کی بات ہو رہی ہیں، یہی پیسہ حکومتوں کے پاس ہمیشہ سے تھا۔

مریم نواز نے کہا کہ آج اسٹاک ایکسچینج نے نئے ریکارڈ بنا دیے ہیں، آج محب وطن قیادت موجود ہے جس سے عوام کا احساس ہے، مجھے رات کو مشکل سے نیند آتی ہے کہ مجھے عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری ذمہ داری ہے کہ پنجاب کے 15 کروڑ عوام کی روزی روٹی کا خیال رکھوں، اسی لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ روٹی کی قیمت نہ بڑھے۔

انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو پنجابی زبان لازمی سکھائیں ہماری جو روایات ہے اس کو اپنے بچوں میں ضرور متعارف کروائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ فن کاروں کے لیے کچھ ایسا کروں جو کبھی کسی نے نہ کیا ہو، فن کاروں نے اپنی زندگیاں اپنے فن کے لیے وقف کیں تو ہم انہیں کچھ لوٹانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کرے ہمارا ملک ترقی کی منازل طے کرے، پنجاب ہنستا و بستا رہے، ہماری آدھی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، ہمیں اردو کے ساتھ پنجابی بھی فخر سے بولنی چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ میری بھی ذمہ داری ہے 15کروڑ عوام دو وقت کی روٹی کھا کر سوئیں، اسی لیے آٹے کی قیمت کم کی گئی، سبزی کی قیمت کم کی گئی، ہمارے آنے والا ہردن یہ ملک ترقی کریں۔

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کراچی میں پیڈل ٹینس اور گالف سے لطف اندوز ہوتے ہوئے، تصاور اور ویڈیو وائرل
  • پاکستان: روزانہ 675 بچوں کی صحت کے قابل علاج مسائل کے ہاتھوں موت
  • پہلے ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں آج ترقی، مہنگائی میں کمی کی بات ہو رہی ہے:مریم نواز
  • پہلے ڈیفالٹ کی باتیں ہو رہی تھیں آج ترقی، مہنگائی میں کمی کی بات ہو رہی ہے، مریم نواز
  • حکومت سنبھالی تو پاکستان مہنگائی اور قرضوں میں جکڑا ہوا تھا ، اویس لغاری
  • برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی میں غیر متوقع کمی
  • مہنگائی کا جن بوتل سے نکل جائے تو بند نہیں کیا جا سکتا: وزیر اعلیٰ پنجاب
  • ٹرمپ نے ملک میں مہنگائی میں کمی آنے کا دعوی کر دیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکا میں مہنگائی کم کرنےکادعویٰ
  • قیمتوں کے بڑھنے کی رفتار اور عوام