لاہور:

رہنما مسلم لیگ (ن) علی گوہر بلوچ کا کہنا ہے کہ اس قسم کا تاثر حکومت کی طرف سے بالکل نہیں ہے کہ حکومت غیر محفوظ اور خوف زدہ ہے، جب ہم اپوزیشن میں تھے تو ہمارے اتحاد تھے اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ ہم نے پورے ملک میں پُرامن جلسے کیے ہیں لیکن ظاہر ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ اس کا بہتر بتا سکتی ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر یہ اتحاد بنانا چاہیں تو اتحاد حکومت پر مثبت تنقد کرے تو فائدہ ہوتا ہے حکومت کو.

 

رہنما تحریک انصاف ولید اقبال نے کہا کہ میرے خیال میں یہ ان کی بہت بڑی غلط فہمی ہے، آج کا اخبار کھولیں تو پہلے صفحہ پر ایک رپورٹ آئی ہوئی ہے، میں بطور مثال آپ کو بتانا چاہ رہا ہوں دہشت گردانہ حملوں میں جنوری کے مقابلے میں فروری میں ڈبل سے بھی زیادہ شہریوں کی شہادتیں ہوئیں تو سیاسی کارکنوں کو اور سیاسی جماعتوں کو دہشت گرد قرار دینا انھیں دہشت گردی کے کیسوں میں ڈالنا ، فوجی عدالتوں کے اندر ان کے لوگوں کو ٹرائی کرنا اس کے بجائے اپنی ترجیحات کو اصل دہشت گردوں کے خلاف رکھیں تفریق ہونی چاہیے. 

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اتحاد کے خدوخال کو تو ابھی حتمی شکل ملنی ہے. 

سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کہاکہ اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ 8 فروری کے الیکشن سے پہلے ہی جو صورتحال دیکھنے میں آ رہی تھی اس میں بے دریغ اسٹیٹ کا استعمال ہوا ہے جس میں مختلف امیدواروں کو پیچھے کیا گیا ہے اور دوسروں کو آگے کیا گیا ہے. 

دیکھیں اہم بات یہ ہے کہ میرا کہنا معنی نہیں رکھتاجو معنی رکھتی ہے وہ بات یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فل کورٹ نے یہ فیصلہ دیدیا ہے کہ پی ٹی آئی کا نشان غلط تعبیر کے تحت ان سے چھینا گیا تھا، جو بھی ان کی سیٹیں ہیں جو جیتی ہیں وہ ان کو دی جائیں اور ان کی مطابقت میں ریزرو سیٹوں کا حصہ بھی ان کو دیا جائے۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

یشما گل اپنے ایم ٹی ایم کارڈ اپنے پاس کیوں نہیں رکھتیں؟ اداکارہ کا حیران کن انکشاف

کراچی: پاکستانی اداکارہ یشما گل نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ وہ اپنے اخراجات پر زیادہ دھیان نہیں دیتیں، اور ان کا بینک کارڈ ان کے ملازمین کے پاس ہوتا ہے، جو اپنی مرضی سے خرچ کرتے ہیں۔

یشما گل نے انٹرویو کے دوران اپنی بہترین دوست ہانیہ عامر کے لیے دی گئی سرپرائز برتھ ڈے پارٹی کے حوالے سے بھی بات کی۔

میزبان نے سوال کیا: "آپ نے ہانیہ عامر کی برتھ ڈے پارٹی پر لاکھوں روپے کیوں خرچ کیے؟" جس پر یشما نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: "کیونکہ یہ ایک سرپرائز پارٹی تھی، اس پر کافی خرچہ آیا، لیکن میں بجٹ نہیں بتاؤں گی!"

انہوں نے مزید کہا کہ "ہانیہ عامر میری بیسٹ فرینڈ ہے اور میں اسے بہنوں کی طرح مانتی ہوں۔"

جب میزبان نے یشما گل سے سوال کیا کہ "آپ سب سے زیادہ کس چیز پر خرچ کرتی ہیں؟" تو اداکارہ نے دلچسپ جواب دیا: "میں ان دنوں ایک گھر خریدنے کا سوچ رہی ہوں، اور جب میں نے اپنی ایک دوست کو یہ بتایا تو اس نے مجھے بہت مہنگے گھر دکھائے!"

یشما نے مزید کہا: "میں کماتی کم ہوں، لیکن اڑاتی زیادہ ہوں!"

یشما گل نے انکشاف کیا کہ ان کے مالی معاملات پر ان کا خود بھی کنٹرول نہیں ہوتا۔ "میرا کارڈ میری ملازمہ اور اسسٹنٹ کے پاس ہوتا ہے، وہ اپنی مرضی سے خرچ کرتے ہیں، اور میرے پاس اس کا کوئی حساب کتاب نہیں ہوتا!"

اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل دیکھنے میں آ رہے ہیں، کچھ صارفین ان کی شاہانہ زندگی پر حیران ہیں، جبکہ کچھ نے ان کے انداز کو دلچسپ قرار دیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچنا شروع ہو گیا، شہباز شریف
  • افطار میں چنے کتنے فائدہ مند ہو سکتے ہیں؟
  • پرویز خٹک بادام نہیں توڑ سکتا پی ٹی آئی کو کیا توڑے گا، اختیار ولی کی شدید تنقید
  • لوگوں نے شرطیں لگائی تھیں معیشت نہیں سنبھلے گی، آج تمام اشاریے مثبت ہیں:عطا تارڑ
  • لوگوں نے شرطیں لگائی تھیں کہ ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر ہے، آج تمام اشاریے مثبت ہیں، وزیر اطلاعات
  • ہم نے ریاست کیلئے اپنی سیاست کو قربان کیا،آج معیشت کے تمام اعشاریئے مثبت ہیں ، عطا تارڑ
  • حکومت کو اپوزیشن اتحاد سے کوئی خطرہ نہیں ہے ، سینیٹر عرفان صدیقی
  • یشما گل اپنے ایم ٹی ایم کارڈ اپنے پاس کیوں نہیں رکھتیں؟ اداکارہ کا حیران کن انکشاف
  • بھارت کو کس طرح فائدہ ہورہا، یہ سمجھنا کچھ مشکل نہیں، وین ڈر ڈوسن