Juraat:
2025-04-18@13:40:18 GMT

ملک میں فائیو جی سروس کے آغاز میں تاخیر کا خدشہ

اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT

ملک میں فائیو جی سروس کے آغاز میں تاخیر کا خدشہ

 

پی ٹی اے کو فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی میں مشکلات، مختلف اسپیکٹرم کے کیس زیر التوا

2 ٹیلی کام کمپنیوں کے انضمام میں تاخیر بھی فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی میں آڑے آگئی

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو دو ٹیلی کام کمپنیوں کے انضمامی معاہدے کی عدم تکمیل اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے باعث ملک میں فائیو جی سروس کے آغاز میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے کو فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی میں مشکلات کا سامنا، ملک میں فائیو جی سروس کے آغاز میں تاخیر کا خدشہ ہے۔پی ٹی اے دستاویز کے مطابق دو ٹیلی کام کمپنیوں کے انضمام میں تاخیر مسائل پیدا کر رہی ہے، فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی جون 2025 جبکہ کمرشل لانچنگ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔دستاویز کے مطابق پی ٹی اے کنسلٹنٹ نے ٹیلی کام مارکیٹ کا جائزہ مکمل کرلیا، ٹیلی کام ریفارمز، اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت جاری ہے، ایڈوائزری کمیٹی ایک ماہ میں پالیسی سفارشات حکومت کو بھیجے گی، سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد حکومت پالیسی ہدایت جاری کرے گی۔پی ٹی اے کے مطابق دو ٹیلی کام کمپنیوں کے انضمام میں تاخیر مسائل پیدا کر رہی ہے، 2600 میگاہرٹز، 2100 میگا ہرٹز اور 1800 میگاہرٹز کے کیسز عدالتوں میں ہیں۔ پی ٹی اے دستاویز کے مطابق 2600 میگا ہرٹز بینڈ میں 140 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کے کیسز زیر التوا ہیں، 1800 میگا ہرٹز بینڈ میں 6.

6 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کا کیس زیر التوا ہے، 2100 میگا ہرٹز بینڈ میں 10 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کا کیس زیر التوا ہے، فائیو جی انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کی لاگت بھی چیلنج ہے۔پی ٹی اے کے مطابق فائیو جی ڈیوائسز کی دستیابی بھی بڑا چیلنج ہوگا، فائیو جی ملک میں آئی ٹی سروسز کی فراہمی کی بنیاد رکھے گی، فائیو جی کے آنے سے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔فائیو جی کے آنے سے جی ڈی پی ترقی کرے گی، ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، تعلیم، صحت، زراعت، مینوفیکچرنگ اور صنعت میں انقلاب آئے گا، فائیو جی کے آنے سے ای گورننس اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ میں بہتری آئے گی۔

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

احساس پروگرام کے پی کا اہم منصوبہ‘ تاخیر قبول نہیں: گنڈا پور 

پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سردار علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت احساس پروگرام سے متعلق اجلاس میں  علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ان پروگراموں پر عملدرآمد کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے متعلقہ محکموں کی سطح پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں، صوبائی حکومت کے اہم فلاحی منصوبے ہیں، ان پر عملدرآمد میں تاخیر قابل قبول نہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ان پروگراموں کی بھر پور تشہیر کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ان سے مستفید ہو سکیں۔ اضلاع کو آبادی کے تناسب سے کوٹہ دیا جائے۔ خواتین، خصوصی افراد، نوجوانوں اور خواجہ سراؤں سمیت تمام طبقات کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔ احساس نوجوان پروگرام کے پہلے مرحلے پر ایک ارب روپے کی لاگت سے بنک آف خیبر کے ذریعے عمل درآمد جاری ہے۔ اجلاس میں بریفنگ کے مطابق احساس نوجوان پروگرام کا دوسرا مرحلہ دو ارب روپے کی لاگت سے اخوت کے ذریعے لانچ کیا گیا ہے، اب تک پروگرام کے لئے 20 کروڑ روپے جاری کئے گئے جو سارے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔ احساس اپنا گھر پروگرام بنک آف خیبر کے تعاون سے لانچ کیا گیا،  14500 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پرائیویٹ عازمین حج کے لیے ہدایات نامہ جاری
  • پرائیوٹ عازمین حج کیلیے وزارت مذہبی امور کا ہدایت نامہ جاری
  • حکومت نے نیلامی کے ذریعے 1220 ارب روپے قرض حاصل کر لیا: سرمایہ کاروں کا حکومتی سکیورٹیز پر بھرپور اعتماد
  • احساس پروگرام کے پی کا اہم منصوبہ‘ تاخیر قبول نہیں: گنڈا پور 
  • پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ ایک بار پھر تاخیر کا شکار
  • نجی ایئرلائن کی اسلام آباد سے کراچی کی پرواز میں کئی گھنٹوں کی تاخیر
  • ایران کی 8پاکستانیوں کے قتل پر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی یقین دہانی
  • بیٹوں سے ہفتہ وار ٹیلی فون پر رابطہ اور ذاتی معالج سے چیک اپ ‘عمران خان کی درخواستیں منظور
  • قذافی سٹیڈیم کے قریب فائیو اسٹار ہوٹل کی تعمیر کی قرار داد منظور
  • پی ٹی وی ملازمین تنخواہوں کے منتظر، ذمہ دار کون؟