آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں شدید برفباری، تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ایس ڈی ایم اے کے مطابق شدید برفباری کے باعث لیپا شاہراہ بھی داوکھن کے مقام سے بند ہے، شاہراہ پر 2 فٹ کے قریب برفباری پڑ چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر حکومت نے پونچھ ڈویژن کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق شدید برفباری کے باعث لیپا شاہراہ بھی داوکھن کے مقام سے بند ہے، شاہراہ پر 2 فٹ کے قریب برفباری پڑ چکی ہے۔ ایس ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا فیصلہ موسم کی شدت کی وجہ سے کیا گیا، برف باری کے دوران لوگوں گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بلوچستان کے 20 اضلاع میں موسمِ سرما کی تعطیلات ختم, تعلیمی ادارے کھل گئے۔
بلوچستان کے 20 اضلاع میں موسمِ سرما کی تعطیلات ختم ہونے پر تعلیمی ادارے کھل گئے ۔صوبے کے سرد علاقوں کے سکولوں میں نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو گیا ہے، پہلی جماعت سے 12 ویں جماعت کے طالب علموں میں مفت کتب فراہم کی جائیں گی۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام اسکولز میں 93 لاکھ کتب فراہم کر دی گئی ہیں۔صوبے کے اسکولوں میں داخلہ مہم بھی شروع کر دی گئی ۔صوبے میں 2 لاکھ 10 ہزار سے زائد بچے سکولوں میں داخل کرانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔