مری میں شدید برفباری: سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں، دوران برفباری کسی بھی صورت رات کا سفر کرنے سے گریز کریں، مری میں دوران برفباری مکمل فٹ اور فور ویل ڈرائیو گاڑی لے کر آئیں۔ اسلام ٹائمز۔ مری میں شدید برفباری جاری رہی، سٹی ٹریفک پولیس مری نے سیاحوں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں، دوران برفباری کسی بھی صورت رات کا سفر کرنے سے گریز کریں، مری میں دوران برفباری مکمل فٹ اور فور ویل ڈرائیو گاڑی لے کر آئیں۔ ٹریفک پولیس ترجمان نے کہا کہ دوران برفباری اپنی گاڑی کا فیول ٹینک فل کر کے آئیں، دوران برفباری گاڑی سلپ ہونے کی صورت میں گاڑی کے ٹائر پر چین کا استعمال کریں، دوران برفباری سردی کی وجہ سے اگر گاڑی میں ہیٹر کا استعمال کرتے ہیں تو گاڑی کے شیشے تھوڑے کھلے رکھیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دوران برفباری گاڑی میں ہیٹر کے استعمال سے اور سلنسر کا منہ برف سے بند ہو جانے سے گاڑی کے اندر کاربن مونو آکسائیڈ گیس پیدا ہوتی ہے جو صحت کے لئے مضر ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ دوران برفباری اگر کسی جگہ پھسلن کے باعث گاڑی پھنس جاتی ہے تو کسی بھی صورت رات گاڑی میں نہ گزاریں۔ ٹریفک پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دوران برفباری روڈ کے اوپر گاڑی ہرگز پارک نہ کریں، دوران برفباری پوائنٹس پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر عمل کریں یہ آپ کی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مری میں کسی بھی جگہ ٹریفک پرابلم پیش آنے کی صورت میں ٹریفک کنٹرول روم نمبر 0519269200 پر رابطہ کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ٹریفک پولیس کسی بھی کے لئے
پڑھیں:
موٹروے پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی شدید فائرنگ، اہلکار زخمی
راولپنڈی:موٹروے ایم ون پر سنگجانی انٹر چینج کے قریب شر پسند عناصر کی موٹر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ شدید فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور جل کر خاکستر ہوگئی۔
موٹروے پولیس حکام کے مطابق موٹروے سنگجانی انٹر چینج ایم ون پر موٹروے پولیس کا عملہ معمول کی پیڑولنگ ڈیوٹی پر تھا کہ اچانک نامعلوم شر پسندوں نے موٹروے پولیس کی گاڑی پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں موٹروے پولیس سب انسپیکٹر عجاز اور ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔
شدید فائرنگ سے موٹروے پولیس کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔
اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس حکام سمیت ضلع پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ ملزمان فرار ہوجانے میں کامیاب رہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔