بھارت نیوزی لینڈ میچ میں مایوس ہوکر ٹی وی بند کردیا تھا؛ امیتابھ بچن
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
لیجنڈری اداکاری امیتابھ بچن نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران جب لگا کہ بھارت ہارنے والا ہے تو اپنا ٹی وی بند کر دیا تھا۔
ورسٹائل امیتابھ بچن نے بتایا کہ لیکن میری حیرانی کی کوئی انتہا نہ رہی جب سنا کہ بھارت نے یہ میچ جیت لیا ہے۔
خیال رہے کہ 2 مارچ 2025 کو ہونے والے اس میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 44 رنز سے شکست دی تھی۔
امیتابھ بچن نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ہم تو سوچے کھیل ہار جائیں گے نیوزی لینڈ والا، ٹی وی بند کر دیا۔ پر جیت گئے ہم، کیا بات ہے انڈیا!!! بدھائی ہو"۔
بھارت اس جیت کے بعد گروپ اے میں ٹاپ نمبر آگیا اور اب 4 مارچ کو دبئی میں آسٹریلیا کے ساتھ پہلا سیمی فائنل کھیلے گا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: امیتابھ بچن نیوزی لینڈ
پڑھیں:
چیمپئینز ٹرافی؛ نیوزی لینڈ کیخلاف بھارت کی پہلی وکٹ جلد گرگئی
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بھارت نے نیوزی لیںڈ کیخلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 15 رنز بنالیے۔
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انکا کہنا تھا کہ میچ میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل کھیلنا پہلا ہدف ہے۔
اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ گروپ اے سر فہرست رہنا چاہتے ہیں کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹیں۔
بھارت کا اسکواڈ:
کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، اکسر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکرورتی
نیوزی لینڈ کا اسکواڈ:
کپتان مچل سینٹنر، راچن رویندرا، ول ینگ، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، کائل جیمیسن اور ول اوورکے