پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت کل صبح الیکشن کمیشن میں ہوگی، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونا متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت کل صبح الیکشن کمیشن میں ہوگی، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونا متوقع ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کر دیا گیا، الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس کی سماعت الیکشن کمیشن
پڑھیں:
تاج حیدر کے انتقال سے خالی ہونےوالی سینیٹ کی نشست کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان
الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا۔
کراچی سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹ انتخاب 6 مئی کو سندھ اسمبلی میں ہوگا۔ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خالی نشست پر انتخاب کےلیے پبلک نوٹس 17 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔ امیدوار کاغذات نامزدگی 18 اپریل سے 19 اپریل تک جمع کراسکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان سینیٹ انتخاب کے ریٹرننگ آفسیر ہوں گے۔