ملتان، نشتر ون سے 2شعبوں کی نشتر ٹو منتقلی کیخلاف ڈاکٹرز اور عوام سراپا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا کہنا تھا کہ نشتر ہسپتال سے شعبہ جات کو بند کر کے نشتر 2 منتقل نہیں ہونے دیں گے، نشتر 2 ایک علیحدہ ٹیچنگ ہسپتال ہے وہاں علیحدہ عملہ اور اسکا علیحدہ بجٹ مختص کیا جانا چاہئے، نشتر ہسپتال میں شعبہ جات کو بند کرنے سے حادثہ کا شکار مریضوں کو شہر سے دور نشتر 2 کیسے لے کر جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نشتر ہسپتال سے شعبہ جات بند کر کے نشتر ٹو منتقل کرنے کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا نشتر ہسپتال میں احتجاج، ینگ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس و نرسز تنظیموں کی بھی احتجاج میں شرکت، دس دس دن سے آپریشن کے منتظر مریض اور لواحقین بھی احتجاج میں شامل ہو گئے، حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی کال پر ڈاکٹرز بڑی تعداد میں ایم ایس نشتر ہسپتال دفتر کے نیچے جمع ہوئے اور بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے صدر پی ایم اے ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج، ڈاکٹر عمران حیدر قیصرانی، ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر، ڈاکٹر وقار نیازی، ڈاکٹر شہزاد ملانہ، ڈاکٹر میاں خضر، ڈاکٹر اشفاق صدیقی اور وائی ڈی اے کے ڈاکٹر سلمان لاشاری، ڈاکٹر حارث گرمانی، ڈاکٹر ندیم قیصرانی، پیرامیڈیکس کے رانا عامر، وسیم سلیم، سعید، نرسز صائمہ، نورین سمیت دیگر نے کہا کہ نشتر ہسپتال سے شعبہ جات کو بند کر کے نشتر 2 منتقل نہیں ہونے دیں گے، نشتر 2 ایک علیحدہ ٹیچنگ ہسپتال ہے وہاں علیحدہ عملہ اور اس کا علیحدہ بجٹ مختص کیا جانا چاہئے، نشتر ہسپتال میں شعبہ جات کو بند کرنے سے حادثہ کا شکار مریضوں کو شہر سے دور نشتر 2 کیسے لے کر جائیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ نشتر ہسپتال سے شعبہ جات بند کر کے نشتر 2 منتقل کرنے کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے، ڈاکٹروں کا کہنا تھا جب چلڈرن کمپلیکس، کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ بنایا تو کیا نشتر ہسپتال سے شعبہ جات کو بند کیا گیا، تب ایسا نہیں ہوا تو اب ایسی ظالمانہ پالیسی کیوں لاگو کی جا رہی ہے، لاہور کے ہسپتالوں میں ایسا نہیں ہوتا تو جنوبی پنجاب میں ایسا کیوں کیا جارہا ہے، ادھر احتجاج میں دس دس دن سے آپریشن کے منتظر لواحقین اور مریضوں نے بھی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر سے پچیس کلو میٹر دور جانے کا کہا جا رہا ہے جبکہ نشتر ہسپتال میں داخل ہیں لیکن آپریشن نہیں کیا جا رہا، وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب نوٹس لیں اور اس مسئلے کو فوری حل کریں تاکہ دونوں ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج کی بہتریں سہولیات مل سکیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نشتر ہسپتال سے شعبہ جات شعبہ جات کو بند کر نشتر ہسپتال میں بند کر کے
پڑھیں:
کراچی: جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض دم توڑ گیا
کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد کراچی کے جناح ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض دم توڑ گیا۔
لواحقین کے مطابق 17 سال کا نثار علی سانس کے عارضے میں مبتلا تھا، جناح ہسپتال میں مریض کا درست علاج نہیں کیا گیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے کہا کہ مریض کو آئی سی یو میں شفٹ کرنے کی ضرورت ہے، آئی سی یو میں 2 بیڈ خالی ہونے کے باوجود بیڈ نہیں دیا گیا جس پر تلخ کلامی ہوئی۔
جناح ہسپتال کراچی کے میڈیکل آئی سی یو میں تیمارداروں نے ڈاکٹرز پر تشدد کیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی۔
ادھر مریض کے لواحقین نے صدر تھانے کے باہر لاش رکھ کر احتجاج کیا، دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مریض کو انفکیشن تھا، حالت تشویشناک تھی، بہتر علاج کیا گیا مگر لڑکا جانبر نہ ہو سکا۔
Post Views: 2