Express News:
2025-03-03@22:45:25 GMT

سائنس دانوں نے خراب نہ ہونے والا کیلا بنا لیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

سائنس دانوں نے ایک ایسا کیلا بنایا ہے جو چھیلے جانے کے بعد گلتا یا خراب نہیں ہوتا ہے۔

برطانوی ماہرین کی جانب سے تیار کردہ کیلے کی جینیات کو تبدیل کیا گیا ہے جس کی وجہ سے یہ پھل چھیلے جانے کے بعد 24 گھنٹوں تک کاٹے جانے کے باوجود تازہ اور پیلا رہتا ہے۔

ناروچ کی مقامی بائیو ٹیک کمپنی (جس نے یہ کامیابی حاصل کی) ٹراپک کے چیف ایگزیکٹیو گِلڈ گرشون کا کہنا تھا کہ ان کا بنایا گیا کیلا چھیلے جانے اور کاٹے جانے کے کم از کم 12 گھنٹوں تک اور 24 گھنٹوں کے بعد یہ 30 فی صد سے کم گلتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کیلوں کا ذائقہ، خوشبو، مٹھاس اور شکل بالکل ویسی ہی ہے جیسے کہ عام کیلے کی ہوتی ہے لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ اس کا گودہ جلدی گلتا نہیں ہے۔

کمپنی نے پولی فینول آکسیڈیز نامی خامروں (جو کیلوں کے گلنے کا سبب بنتے ہیں) کو غیر فعال کر کے اس عمر کو طویل کیا ہے۔

کمپنی ٹراپک کے پاس فلپائن، کولمبیا، ہونڈرس، امریکا اور کینیڈا میں کیلے فروخت کرنے کی اجازت ہے، جہاں کمپنی رواں ماہ میں لانچ شروع کر دے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جانے کے

پڑھیں:

پشاور؛ بی آر ٹی روٹس پر چلنے والی بسوں، ویگنوں کے خاتمے کیلئے72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے بی آرٹی روٹس پر چلنے والی بسوں اور ویگنوں کے خاتمے سے متعلق 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ حکومت کی جانب سے پشاور میں بی آر ٹی روٹس پر چلنے والے مسافر بسوں اور ویگنوں کے مکمل خاتمے کے لئے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے رپورٹ طلب کی گئی۔ کمشنر پشاور کو ہدایت کی گئی ہے کہ بسوں کو جرمانے اور چند دن تحویل میں لیکر دوبارہ چھوڑنے کے بجائے فوری طور پر اسکریپ کیا جائے۔یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک ہیوی ٹرانسپورٹ پر پابندی رمضان المبارک میں بھی برقرار رہے گی۔ ٹرانس پشاور کو ورسک روڈ اور دیگر علاقوں تک بی آر ٹی سروس کو وسعت دینے کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ہدایات پر کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت اجلاس میں چیف ایگزیکٹو ٹرانس پشاور محمد عمران، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ابرار وزیر، ڈائریکٹر ایکسائز جاوید خلجی، ایس پی ٹریفک پشاور کینٹ ذکا اللہ ،اسسٹنٹ کمشنر ٹاؤن ہارون سلیم اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ بی آر ٹی سروس شروع ہونے سے قبل بی آر ٹی روٹس پر چلنے والے 504 پرمٹ ہولڈر بسوں اور ویگنوں کو بھاری معاوضوں کی ادائیگی کی جاچکی ہے جس کے بعد پنجاب اور دیگر اضلاع سے ویگنوں اور بسوں کو لاکر بی آر ٹی روٹس پر چلایا جارہا ہے جو کہ غیر قانونی ہے۔ بسوں اور ویگن مالکان کو زیادہ نقصان سے بچانے کے لیے متعدد بار بسوں اور ویگنوں کو تحویل میں لیکر جرمانے عائد کئے گئے اور ان کی جانب سے دوبارہ نہ چلانے اور دیگر اضلاع منتقل کرنے کی بیان حلفی بھی جمع کرادی گئی مگر حوالگی کے چند دنوں بعد دوبارہ سڑکوں پر آجاتے ہیں لہذا ان سے کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

کمشنر پشاور ڈویژن نے چیف ایگزیکٹو ٹرانس پشاور کو ورسک روڈ اور دیگر علاقوں تک توسیع دینے کے لیے اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایات بھی جاری کی جبکہ یونیورسٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تمام ہیوی ٹریفک پر صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک پابندی رمضان المبارک میں بھی برقرار رکھنے کے احکامات جاری کئے۔

ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹجک امور جواد ظریف مستعفی ہو گئے

متعلقہ مضامین

  • عوام جائیں تو کہاں ؟ ماہ صیام میں پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے
  • میٹر بحران پر مکمل قابو پالیا گیا: لیسکو
  • پشاور؛ بی آر ٹی روٹس پر چلنے والی بسوں، ویگنوں کے خاتمے کیلئے72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب
  • کراچی، پولیس کی بروقت کارروائی، 8 سالہ لاپتہ بچی چند گھنٹوں میں بازیاب
  • کراچی میں رمضان کے پہلے روز ہی منافع خور سرگرم، اشیا من مانی قیمتوں پر فروخت، انتظامیہ غائب
  • ایپل کمپنی کا نیا کم قیمت والا آئی فون فروخت کیلئے پیش
  • غزہ کی پٹی میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 46 شہداء کے جسد خاکی برآمد
  • اسکائپ کو مئی 2025 میں بند کیے جانے کا امکان
  • کیلا 250 روپے درجن، سیب 350 روپے کلو، پہلے روزے سے قبل ہی قیمتوں کو پر لگ گئے