تین روز تک موسم کیسا رہےگا ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
پیر کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلیں،رفتار 47 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی،آئندہ 3 روز کے دوران موسم معتدل رہنے کا امکان ہے۔
موسمیات کے مطابق اتوار کی شام سے شہر میں چلنے والی معمول سے تیز ہواوں کی رفتارمیں پیر کو مزید اضافہ رہا، ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 47 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔منگل کو ہواؤں کی رفتار میں کمی کا امکان ہے،تاہم مجموعی طورپر اگلے 3 روز کے دوران موسم معتدل رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران کم سے کم پارہ 17 سے19/ زیادہ سے زیادہ 30 تا 32 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ شہر میں سمندری ہواؤں کے علاوہ شمال مشرقی اور مغربی سمت کی ہوائیں بھی چل سکتی ہیں،تاہم مغربی سسٹم کے زیر اثر کراچی میں بارش کا امکان نہیں ہے،پیر کو کم سے کم درجہ حرارت 19.
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی میں موسم گرم اور مرطوب، تیز ہوائیں چلنے کا امکان
—فائل فوٹوکراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
کراچی میں24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں سمندری ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 71 فیصد ہے۔