الیکشن کمیشن ، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
الیکشن کمیشن ، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کیلئے مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کل صبح الیکشن کمیشن میں ہوگی، پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ہونا متوقع ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور روف حسن کو نوٹس جاری کر دیا گیا، الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس الیکشن کمیشن
پڑھیں:
این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی الیکشن، پیپلز پارٹی کو برتری حاصل
قومی اسمبلی کے حلقہ 213 عمرکوٹ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کو برتری حاصل ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کیسے کامیاب ہوئی؟
غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کی صبا تالپور 20 ہزار 736 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں، متحدہ اپوزیشن کے لال چند 6 ہزار 864 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، حلقے میں مجموعی طور پر 18امیدوار مد مقابل ہیں۔
حلقہ میں پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 498 ہے، جس میں سے 269 کو حساس اور 91 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور انتقال کرگئے
یاد رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news این اے 213 پیپلز پارٹی صبا تالپور ضمنی الیکشن عمرکوٹ لال چند یوسف تالپور