آئی ایم ایف سے مذاکرات میں بڑی پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) سے وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی حکام کے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی نے آئی ایم ایف کو گرین انیشیٹو رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق گرین انیشیٹو پر موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کی رپورٹ پیش کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر وزارت خزانہ نے رپورٹ تیار کرائی، گرین انیشیٹو رپورٹ آئی ایم ایف کے اولین مطالبات میں شامل تھی۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پی ایس ڈی پی اخراجات اور کٹوتی پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزارت خزانہ اور منصوبہ بندی حکام کی تعارفی سیشن میں بریفنگ دی جبکہ معاشی ٹیم کل سے آئی ایم ایف وفد سے باضابطہ مذاکرات کرے گی۔
ذرائع کے مطابق کل وزارت خزانہ اور دیگر وزارتوں کی آئی ایم ایف سے میٹنگز شیڈول ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے مطابق
پڑھیں:
آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد، مذاکرات کا آغاز
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد اقتصادی جائزے کیلئے پاکستان پہنچ گیا جہاں پاکستان اورآئی ایم ایف کے مابین جائزہ مذاکرات شروع ہوگئے۔ آئی ایم ایف وفد کی قیادت مشن چیف نیتھن پورٹرکر رہے ہیں جبکہ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب پالیسی لیول مذاکرات میں پاکستانی وفدکی قیادت کر ینگے ۔ مذاکرات 2 ہفتے تک جاری رہیں گے۔ اسلام آباد پہنچنے پر سیکرٹری خزانہ کی سربراہی میں وفد نے آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کی۔پہلے جائزہ مذاکرات 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کے تحت ہورہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں آئی ایم ایف وفد کے ساتھ تکنیکی سطح کے مذاکرات ہو رہے ہیں ۔ کلائمٹ فناننسنگ پر بھی بات چیت ہوگی، جائزے کی کامیابی پرپاکستان کو تقریبا ایک ارب ڈالرز کی اگلی قسط جاری کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 14مارچ تک جاری رہیں گے، پاکستان کیلئے تقریباایک ارب ڈالرزکلائمٹ فناننسنگ کابھی فیصلہ ہوگا۔دوسرے مرحلے میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین پالیسی لیول مذاکرات ہوں گے، پاکستان 7ارب ڈالرز قرض پروگرام کی شرائط پرعملدرآمد رپورٹ پیش کرے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان رواں مالی سال کی پہلی ششماہی رپورٹ آئی ایم ایف کو پیش کرے گا،آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ ، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقاتیں کرے گا، آئی ایم ایف وفد پاور ڈویژن اور نیپراحکام کیساتھ مذاکرات کرے گا، آئی ایم ایف وفد کی صوبائی حکام کیساتھ بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف وفد پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر جاری کرنے کے بارے میں سفارشات مرتب کرے گا۔