گلیات میں شدید برف باری،سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
گلیات میں شدید برف باری کے باعث سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ۔
سڑکوں کی بحالی تک سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ سیاح گلیات کی جانب غیرضروری سفرسےاجتناب کریں۔
دوسری جانب ایبٹ آباد گلیات میں شدید برف باری کے باعث نجی و سرکاری تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند کردئیے گئے ہیں۔
برف باری کے باعث یونین کونسل بیرنگلی،نگری بالا، نتھیا گلی،تاجوال پٹن کلاں کوکمنگ، نملی میرا اور خیرا گلی کے سکولوں کو بند کر دیا گیا۔
ایبٹ آباد محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایبٹ آباد کے بعد روالا کوٹ بھی برفباری کے باعث بند
سٹی 42:ایبٹ آباد کے بعد روالا کوٹ بھی برفباری کے باعث بند کردیا گیا ، راولاکوٹ تولی پیر لسڈنہ روڈ شدید برفباری کے باعث بند ہے
راولاکوٹ باغ سدہن گلی ڈھلی لسڈنہ شاہرات پر ٹریفک معطل ہوچکی ہے ، راولاکوٹ عباسپور محمود گلی شاہراہ برفباری کے باعث بند کردی گئی ہے ، راولاکوٹ اور باغ کی مشینری سڑکوں پر موجود ہے ، برفباری میں وقفہ ہوتے ہی شاہرات کی بحالی کا کام شروع کردیا جائے گا ، فی الحال شہری گھروں میں محصور ہوچکے ہیں نظام زندگی جمود کا شکار ہوگیاہے ۔ راولاکوٹ تمام نشیبی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری بھی جاری ہے ۔
کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی
واضح رہے ایبٹ آباد اور گلیات میں برفباری کے باعث راستے بند ہوچکے ہیں اور حکومت نے ایبٹ آباد گلیات میں برفباری کی وجہ سے پھنسے شہریوں کو تین روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے ۔ تاکہ شہری برفباری میں گھر کے اندر محفوظ رہیں موسم کی خرابی کے باعث راستوں پر برف جم چکی ہے ۔ جس کی وجہ سے تمام سکولز ، دفاتر سب کچھ بند کردیا گیا ہے