جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے دوران مزید 116 فلسطینی شہید ہوئے، اسامہ حمدان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
غزہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے سینیئر رہنماء کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت اور وزیراعظم غزہ پر دوبارہ چڑھائی کیلئے کوششں کر رہے ہیں۔ اسامہ حمدان کے مطابق جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں تاخیر اسرائیلی حکومت کے منصوبے کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کے سینیئر رہنماء اسامہ حمدان نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے دوران غزہ میں مزید 116 فلسطینی شہید ہوئے۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کے آخری گروپ کی رہائی کئی دنوں تک مؤخر کی۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں سے رہا فلسطینیوں پر آخری وقت تک بہیمانہ تشدد ہوا اور انھیں بھوکا پیاسا رکھا گیا۔
اسامہ حمدان نے کہا کہ اسرائیل نے رفح سرحدی کراسنگ سے امدادی اور تجارتی سامان کو غزہ میں داخل ہونے سے روکا، اسرائیلی حکومت نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو ختم کرنے کی سر توڑ کوششیں کیں۔ حماس رہنما نے کہا کہ اسرائیلی حکومت اور وزیراعظم غزہ پر دوبارہ چڑھائی کیلئے کوششں کر رہے ہیں۔ اسامہ حمدان کے مطابق جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں تاخیر اسرائیلی حکومت کے منصوبے کا حصہ ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی حکومت نے کہا کہ
پڑھیں:
اسرائیل نے غزہ جنگ بندی میں توسیع کی امریکی تجویز منظور کرلی
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق رمضان اور اپریل کے وسط میں یہودی تہوار کے دوران جنگ بندی میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔ جنگ بندی کے پہلے روز زندہ یا مردہ قیدیوں کی نصف تعداد کو اسرائیل کے حوالے کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ جنگ بندی توسیع کی امریکی تجویز منظور کرلی۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کے مطابق رمضان اور اپریل کے وسط میں یہودی تہوار کے دوران جنگ بندی میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔ جنگ بندی کے پہلے روز زندہ یا مردہ قیدیوں کی نصف تعداد کو اسرائیل کے حوالے کیا جائے گا۔ اسرائیل کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب پہلے سے طے شدہ جنگ بندی کا پہلا مرحلہ ختم ہونے کو تھا۔ 19 جنوری کو طے پانے والی جنگ بندی کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ ہوا، جس میں 25 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے سیکڑوں فلسطینی قیدی رہا کیے گئے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 251 میں سے 58 اسرائیلی قیدی اب بھی غزہ میں قید ہیں، جن میں سے 34 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔