ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی نئی فلم نادانیاں” کا ٹریلر جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
ممبئی: نیٹ فلکس نے ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی نئی رومانوی فلم "نادانیاں” کا ٹریلر جاری کر دیا، جس میں محبت، الجھن اور مزاح کا حسین امتزاج دکھایا گیا ہے۔
یہ فلم 7 مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی ہے اور کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس دھرماٹک انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے۔
فلم میں خوشی کپور، پیا جئے سنگھ نامی ساؤتھ دہلی کی اسٹائلش لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں، جو اپنی محبوبہ والی کہانی کو حقیقت کا رنگ دینا چاہتی ہے۔ دوسری طرف ابراہیم علی خان، ارجن مہتا کے کردار میں ہیں، جو ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا ذہین طالب علم ہے اور ڈیبیٹ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتا ہے۔
پیا، ارجن کو راضی کرتی ہے کہ وہ اس کا فرضی بوائے فرینڈ بنے تاکہ سب کچھ پرفیکٹ نظر آئے، مگر جیسے ہی حقیقی جذبات آڑے آتے ہیں، ان کی زندگی میں غیر متوقع موڑ آ جاتے ہیں۔
فلم میں مہیما چودھری، سنیل شیٹی، دیا مرزا، اور جگال ہنسراج جیسے سینئر اداکار بھی شامل ہیں، جو کہانی میں گرمجوشی اور گہرائی کا اضافہ کریں گے۔ یہ فلم شانوا گوتھم کی ہدایت کاری میں بنی ہے، جو اپنی پہلی فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں قدم رکھ رہی ہیں۔
شانوا گوتھم کا کہنا ہے: "نادانیاں میرے لیے ایک خاص پروجیکٹ ہے کیونکہ یہ میری پہلی فلم ہے۔ اس کہانی میں پہلی محبت کی معصومیت اور حیرانی کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ کرن جوہر اور دھرماٹک انٹرٹینمنٹ کے ساتھ کام کرنا ایک خواب کی تعبیر تھا، اور ابراہیم کا ڈیبیو دیکھنا ایک زبردست تجربہ رہا۔”
A post common by Netflix India (@netflix_in)
"نادانیاں” 7 مارچ کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی اور امید ہے کہ یہ محبت اور مزاح کے امتزاج کی وجہ سے نوجوانوں میں بے حد مقبول ہوگی۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
محسن نقوی کی ڈومیسٹک کرکٹرز سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹرز کے مسائل سننے کے بعد فوری حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹرز سے ملاقات کے چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے پوچھا کہ آپ کو کیا چاہیے، اور کس چیز کی کمی ہے؟ جس پر پر کھلاڑیوں کی جانب سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں چیئرمین پی سی بی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں سے ملاقات
کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی سے شکایت کی کہ انجری کا شکار ہونے پر ہمارا اچھے طریقے سے چیک اپ نہیں کرایا جاتا، اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ میڈیکل کی سہولیات کو بہتر کیا جائے۔
کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی کے روبرو کہاکہ فٹنس کے لیے اچھا ڈائٹ پلان ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرینرز بھی اچھے ہونے چاہییں۔
ایک کھلاڑی دانیال احمد نے چیئرمین پی سی بی سے مطالبہ کیاکہ انجری کی صورت میں کھلاڑی کا علاج ملک سے باہر ہونا چاہیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی میں ٹیم کی شکست پر ڈومیسٹک کرکٹرز سے سوال کیاکہ آپ کے خیال میں اس شکست کی کیا وجہ ہو سکتی ہے، جس پر عرفات منہاس نے جواب دیا کہ جب شکست کا خوف دل میں ہو تو ڈاٹ بالز ہوتی ہیں، سب سے پہلے ہمیں خوف سے آزاد ہوکر کرکٹ کھیلنی ہوگی۔
ملتان اور کراچی کے چند کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں داخلے نہ ملنے کی شکایت کی اور کہا کہ ہمیں این سی اے میں اجازت نہیں دی جاتی، اس پر چیئرمین نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ اب کسی کھلاڑی کو نہیں روکا جائےگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ کھلاڑیوں کی جانب سے میڈیکل کی سہولیات بہتر کرنے کا مطالبہ درست ہے، اسے حل کرنے کی کوشش کی جائےگی۔
یہ بھی پڑھیں قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی معیار کا پول ایک بارش میں کھل گیا، واش روم کی چھت ٹپکنے لگی
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے لاہور اور کراچی کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کھلاڑیوں کے لیے 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اندرونی کہانی چیئرمین پی سی بی چیمپیئنز ٹرافی شکست ڈومیسٹک کرکٹرز محسن نقوی ملاقات وی نیوز