Al Qamar Online:
2025-03-03@21:11:35 GMT

افطار میں چنے کتنے فائدہ مند ہو سکتے ہیں؟

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

افطار میں چنے کتنے فائدہ مند ہو سکتے ہیں؟

‍‍‍‍‍‍

ویب ڈیسک—رمضان میں صحت مند اور توانا رہنے کے لیے درست غذا کا انتخاب بہت اہم ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو ایسے ہی ایک آپشن کے بارے میں بتانے والے ہیں جسے ڈائٹ میں شامل کرنے کے بہت سے فوائد ہیں۔

چنا چاٹ ہم میں سے اکثر لوگوں کے افطار کے دستر خوان پر موجود ہوتی ہے۔ چنے ذائقے دار تو ہوتے ہی ہیں بلکہ یہ صحت کے لیے بھی بہت مفید ہوتے ہیں۔

چنے غذائیت سے بھرپور خوراک ہے جن میں وٹامن، فائبر اور پروٹین وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔




امریکہ کے ہارورڈ میڈیکل اسکول کے ایک مضمون کے مطابق ایک کپ پکے ہوئے چنوں میں 14.

5 گرام پلانٹ بیسڈ پروٹین پایا جاتا ہے۔

پلانٹ بیسڈ پروٹین ایسا پروٹین ہوتا ہے جو دالوں، سبزیوں، بیج اور خشک میوے جات سے حاصل کیا جاتا ہے۔

ایک کپ پکے ہوئے چنوں میں 12.5 گرام فائبر بھی پایا جاتا ہے جو نظامِ ہاضمہ کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ہارورڈ میڈیکل اسکول کے مضمون کے مطابق چنے آپ کا پیٹ دیر تک بھرا رکھتے ہیں جس سے آپ کو جلد بھوک محسوس نہیں ہوتی۔







No media source now available

پروٹین اور فائبر ک کے علاوہ چنوں میں بہت سے وٹامن اور منرلز بھی پائے جاتے ہیں۔

ان میں وافر مقدار میں مینگنیز پایا جاتا ہے جو دماغ کے لیے فائدے مند ہوتا ہے۔

چنوں میں وٹامن بی، کاپر، آئرن، زنک اور فاسفورس بھی پایا جاتا ہے۔اس کے علاوہ چنوں میں وٹامن اے، ای اور سی بھی موجود ہوتا ہے۔

آپ چنوں کو چاٹ، سلاد یا پھر ابال کر پیسنے کے بعد حمس بنا کر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: ہوتا ہے کے لیے

پڑھیں:

5 ہزار روپے میں کچن کا کیا سامان آ سکتا ہے، اور وہ کتنے دن چلے گا؟

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں 2 کروڑ شہریوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے فی خاندان 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سال رمضان پیکج کے لیے 20 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے، جبکہ گزشتہ برس یہ رقم 7 ارب تھی۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم نے 20 ارب روپے مالیت کے رمضان پیکج کا اعلان کردیا، 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یوٹیلٹی اسٹورز سے جان چھوٹی اور شفاف نظام سامنے آیا، یوٹیلٹی اسٹورز میں بدترین کرپشن تھی اور قوم کو لوٹا جارہا تھا۔ لیکن دوسری جانب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا 5 ہزار روپے میں ایک مہینے کا راشن پورا کرنا کسی بھی کنبے کے لیے ممکن ہوگا؟ اور ان 5 ہزار روپے میں اشیائے خورونوش کی کون سی چیزیں آ سکتی ہیں؟

اس حوالے سے جاننے کے لیے وی نیوز نے ایک کریانہ اسٹور کے مالک سے بات کی۔ اور ان سے پوچھا کہ 5 ہزار روپے میں کچن کے لیے کیا کچھ خریدا جا سکتا ہے؟

’5 ہزار روپے میں اشیا کی خریداری‘

پاکیزہ کیش اینڈ کیری کے مالک محمد عامر نے وی نیوز کو بتایا کہ اگر تمام ضروری چیزیں پوری کرنی ہوں تو اس صورت میں 15 کلو آٹا آ سکتا ہے، جس کی قیمت 1280 روپے ہے، جبکہ 150 کی چینی جو تقریبا ایک کلو کے لگ بھگ ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ کے اس کے علاوہ گھی کا پیکٹ جو 410 روپے کا ہے اور آئل کا ایک پیکٹ جو 430 کا ہے۔ 380 روپے کے ایک کلو چنے، اور 410 روپے کی ایک کلو دال مونگ خرید جا سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ 240 روپے فی کلو والے چاول، ایک کلو کھجور کی قیمت 450 روپے ہے۔ اس کے علاوہ ایک کلو بیسن 320 روپے کا آئےگا، جبکہ آدھا پاو چائے (پتی) کی قیمت 320 روپے ہے۔ یعنی یوں ان اشیا کے 4 ہزار 450 روپے بن جاتے ہیں، اور 550 روپے اب بھی باقی ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت کھلے ایک کلو دودھ کی قیمت 200 سے 240 روپے ہے۔ یعنی مہینے میں تقریباً اگر 200 روپے فی کلو دودھ بھی لیا جائے تو اس حساب سے اس بچ جانے والی رقم میں مہینے بھر میں صرف پونے 3 کلو دودھ آئے گا۔

ایک پھل فروش نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایک کلو کھجور میں زیادہ سے زیادہ 32 سے 35 کھجوریں ہوتی ہیں۔ کجھور کے ان دانوں کو مدنظر رکھا جائے تو بچوں سمیت اگر گھر کے 6 افراد روز بھی ایک کجھور کھائیں تو ایک ہفتے سے زیادہ ایک کلو کجھور نہیں چل سکتی۔ یوں کہا جا سکتا ہے کہ کم و بیش تقریباً ایک ہفتے تک کجھور سے روزہ کھول سکتے ہیں۔

اگر گھر میں 4 بالغ افراد اور 2 بچے ہیں، اور وہ دن میں 2 ٹائم بھی کم از کم ایک روٹی بھی کھاتے ہیں تو 15 کلو آٹا زیادہ سے زیادہ 20 دن چل سکتا ہے۔ اسی طرح دودھ کا حساب لگایا جائے تو اتنے افراد پر مشتمل گھر میں پونے 3 کلو دودھ بھی زیادہ سے زیادہ ایک ہفتے چل سکتا ہے۔

اسی طرح آئل اور گھی کا ایک کلو کا پیکٹ بھی زیادہ سے زیادہ 10 سے 15 دن چل سکتا ہے۔ وہ بھی نہایت کنجوسی اور ناپ تول کر استعمال کرنے کی صورت میں یہ ممکن ہے۔ اسی طرح ایک کلو چاول بھی بہت کم مقدار میں بھی بنائے جائیں تو 2 بار بن سکتے ہیں۔

’5 ہزار کا راشن 4 افراد کے کنبے کے لیے بھی ایک مہینہ نہیں چل سکتا‘

واضح رہے اس تمام تر حساب سے اس چیز کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ 5 ہزار کا راشن 4 بالغ افراد والے کنبے کے لیے بھی ایک مہینہ کسی صورت نہیں چل سکتا، اور اگر بچے بھی ہوں تو گھر کا راشن 15 دن تک چلانا بھی نہایت مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن بھی ہے۔

اس لیے 5 ہزار روپے سے پاکستان کا عام گھرانہ جو کم از کم 4 افراد پر لازمی مشتمل ہوتا ہے، وہ بھی مہینے بھر کا خرچ نہیں چلا سکتے۔ ابھی اس 5 ہزار روپے میں آلو، پیاز، ٹماٹر، ہری مرچ اور مصالحہ جات کی قیمتیں شامل نہیں کی گئیں، جن کے بغیر سالن بننا ناممکن ہے، باقی سبزی اور گوشت تو دور کی بات ہے۔

’حکومت کا رمضان پیکج غریبوں کے لیے بھی شرمندگی کا باعث ہے‘

گھروں میں صفائی ستھرائی کا کام کرنے والی آمنہ کا کہنا تھا کہ 5 ہزار روپے میں آجکل ہفتہ ڈیڑھ چلانا مشکل ہو جاتا ہے، مہینہ چلانا تو دور کی بات ہے۔ حکومت کا رمضان پیکج غریبوں کے لیے بھی شرمندگی کا باعث ہے، کیونکہ آج کل 5 ہزار سے کیا بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں رمضان پیکج کی تقسیم آج سے شروع ہو کر 20 رمضان المبارک تک جاری رہےگی: وزیر اطلاعات پنجاب

انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت مہنگائی میں کمی بھی 5 ہزار روپے کے حساب سے کرے تاکہ ہم واقعی 5 ہزار روپے میں گھر کا راشن پورا کر سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

5 ہزار کا سامان wenews خطیر رقم رمضان پیکج شہباز شریف کچن وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • افطار و سحر میں بہترین خوراک، مصنوعی ذہانت کیا بتاتی ہے؟
  • چنے افطاری کا اہم حصہ، جانیے ان کے ان گنت فوائد
  • گولا بجا کر سحری اور افطار کا اعلان، ڈی آئی خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل
  • رمضان میں وزن کنٹرول کیسے کریں؟
  • افطاری کے بعد سردی محسوس کیوں ہوتی؟ اہم وجہ سامنے آگئی
  • دنیا بھر میں لوگ افطاری میں کیا کھانا پسند کرتے ہیں؟
  • 5 ہزار روپے میں کچن کا کیا سامان آ سکتا ہے، اور وہ کتنے دن چلے گا؟
  • آئی وی ایف، بانجھ پن کے لئے دن بدن مقبول ہوتا علاج کا طریقہ کیا ہے؟
  • آئی وی ایف، بانجھ پن کے علاج کے لئے دن بدن مقبول ہوتا علاج کا طریقہ کیا ہے؟