حکومت سے مذاکرات کامیاب، پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
حکومت سے مذاکرات کامیاب، پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوی ایشن کے مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔
تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ سیکرٹری پیٹرولیم سے مذاکرات ہوئے ہیں جو کامیاب ہوگئے، وفاقی وزیر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ڈی ریگولیشن سے ہمارے مارجن پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایرانی آئل کی اسمگلنگ کو بند کروانے کے لیے وفاقی وزیر نے یقین دہانی کروائی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے وزیر پیٹرولیم بات چیت کریں گے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پیٹرولیم ڈیلرز
پڑھیں:
گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں نے چھٹیوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا
ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ہر وقت صحت کے شعبے کو دیوار سے لگانے کے درپے ہے۔ بغیر کسی وجہ کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لئے مقامی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں حالانکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ہفتہ کے روز بھی چھٹی نہیں ہے جبکہ ڈاکٹرز 24 گھنٹے آن کال رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں نے مقامی چھٹیوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گلگت بلتستان اور ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مقامی چھٹیاں ختم کرنے کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کر کے مقامی چھٹیاں کرنے اعلان کیا ہے۔ صوبائی ہیڈکوارٹر ہسپتال گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم اے کے صدر ڈاکٹر آصف، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر بہادر شاہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تجمل حسین اور پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن گلگت کے صدر شاہد حسین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ہر وقت صحت کے شعبے کو دیوار سے لگانے کے درپے ہے۔ بغیر کسی وجہ کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے لئے مقامی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں حالانکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے ہفتہ کے روز بھی چھٹی نہیں ہے جبکہ ڈاکٹرز 24 گھنٹے آن کال رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف بھی انسان ہیں، انہیں بھی رشتہ داروں کے غم اور خوشی میں شریک ہونے کا پورا پورا حق ہے۔ انہوں نے اعلان کیا ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف ہر حال میں مقامی چھٹیاں کریں گے۔ خیال رہے کہ حال ہی مین صوبائی کابینہ نے محکمہ تعلیم اور صحت میں لوکل چھٹیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔