ایبٹ آباد گلیات میں نجی و سرکاری ادارے 2 روز کے لیے بند
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
سٹی 42: ایبٹ آباد گلیات میں شدید برف باری کے باعث میں نجی و سرکاری تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند کردیے گئے
ایبٹ اباد برف باری کے باعث یونین کونسل بیرنگلی،نگری بالا، نتھیا گلی،تاجوال پٹن کلاں کوکمنگ، نملی میرا اور خیرا گلی کے سکولوں کو بند کر دیا گیا ،
ایبٹ اباد محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، برف باری کے باعث گلیات جانے والے سیاحوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی
حماس کا یرغمالیوں کی پاس اوور تک واپسی سے انکار، اسرائیل نے غزہ کو سامان کی ترسیل بند کر دی
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
برطانوی خیراتی ادارے پر حماس کی فنڈنگ کا الزام
برطانوی خیراتی ادارے پر حماس کی فنڈنگ کرنے کا الزام لگ گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی خیراتی ادارے پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کے فنڈز غزہ میں صحیح جگہ نہیں پہنچے، ادارے کو پولیس تحقیقات کا سامنا ہے۔
دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ فنڈز حماس کی مدد کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانوی خیراتی ادارہ خاص طور پر بچوں کو مالی امداد فراہم کرتا ہے۔
امداد 7 اکتوبر 2023ء کے بعد اسرائیلی کارروائی کے دوران غزہ بھیجی گئی تھی۔