Daily Pakistan:
2025-03-03@21:02:42 GMT

عدالتی حکم پر عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ 

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

عدالتی حکم پر عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ 

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔
روز نامہ امت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی 4 رکنی ٹیم ڈاکٹر الطاف حسین کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی، ٹیم میں ڈاکٹر عمر فاروق،محمد علی عارف اور تاشفین امتیاز شامل تھے۔
ٹیم نے عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ مکمل کیا، اس کے بعد پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی چار رکنی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔
ٹیم تقریباً ایک گھنٹہ جیل میں رہی، بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا گیا، جیل ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا شوگر لیول اور بی پی نارمل آیا۔
ڈاکٹروں نے مزید ٹیسٹ کے لئے بلڈ سیمپلز بھی حاصل کئے ہیں، عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی کا پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں سے چیک اپ کرایا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل سے قبل روہت شرما کی گفتگو

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: عمران خان کا اڈیالہ جیل جیل میں

پڑھیں:

عمران کی بشریٰ سے ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 4 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔توہین عدالت کیس کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل پیش ہوکر وضاحت کریں کہ کیوں عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوا۔

قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق عمران خان کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانا 28 جنوری کے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سےملاقات نہ کروانے پرتوہین عدالت کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ  بانی پی ٹی آئی عمران خان نے عدالتی احکامات کے باوجود اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانے پر فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

پنجاب میں پہلے سٹیٹ آف دی آرٹ ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن منصوبہ کیلئے انرولمنٹ مہم کا آغاز، مہم 3 اپریل تک جاری رہے گی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پمز کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ
  • بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل، تمام رپورٹس نارمل آئیں ،ذرائع
  • پمز کے ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچ گئی، عمران خان کا طبی معائنہ مکمل
  • راولپنڈی: عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ مکمل 
  • عمران کی بشریٰ سے ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں طلب
  • بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب
  • عمران خان کی اہلیہ سے ملاقات نہ کرانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی  ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب
  • عدالتی احکامات پر عمل کیوں نہیں ہوا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کرلیا