عمران خان سے کیوں ملنے نہیں دیا جارہا؟ ایسی حرکتیں احتجاج پر مجبور کرتی ہیں، وقاص اکرم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
پشاور:
پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا، ان حرکتوں سے حکومت کی ذہنیت کا اندازہ ہوتا ہے اور ایسی حرکتیں احتجاج پر مجبور کررہی ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ قانون اجازت دیتا ہے عمران خان سے ملاقات کی، عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، سابق وزیراعظم کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے اور عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا، عدالتی فیصلے کے مطابق چھ لوگوں کو ملنے کی اجازت ہے۔
انہوں ںے کہا کہ ہم نے توہین عدالت کی درخواست دی ہے، عمران خان سے ملنے کے لیے ہمیں عدالت سے رجوع کرنا پڑتا ہے، توہین عدالت کے باوجود نہیں ملنے دیا جارہا ہے، سیاسی رفقاء اور ان کی فیملی کو بھی نہیں ملنے دیا جارہا، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا کو بھی ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔
انہوں ںے کہا کہ عمران خان پر جتنے مقدمات بنائے گئے ہیں اس پر وکلاء سے مشاورت کریں گے، عدالتوں کے احکامات ہوا میں اڑائے جاریے ہیں، عمران خان کی کتابیں تک روکی جارہی ہیں، جیل حکام اخبارات تک عمران خان کو نہیں دے رہے، عمران خان کی اہلیہ سے ملاقات بھی دو بار ملتوی کی گئی، عمران خان کے اعصاب مضبوط ہیں انھیں توڑا جاسکتا، عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان کی بچوں سے ملاقات نہیں کرائی جارہی حتی کہ وکالت نامے پر دستخط کی بھی اجازت نہیں دی جاتی۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ان حرکتوں سے حکومت کی ذہنیت کے بارے میں علم ہوتا ہے، کی ایسی حرکتیں احتجاج پر مجبور کررہی ہیں، عمران خان تندرست ہیں اور ان کے اعصاب مضبوط ہیں، عمران خان کے طبی معائنے کے لیے ذاتی معالج کی اجازت دی جائے۔
انہوں ںے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں احساس پیکیج دیا تھا اس وقت 15 ہزار دے رہے تھے، خیبر پختونخوا حکومت دس ہزار فی خاندان دے رہی ہے، اتنی مہنگائی کے باوجود وفاقی حکومت پانچ ہزار روپے فی خاندان رمضان پیکیج دے رہی ہے، وفاقی حکومت ذاتی تشہیر پر پیسہ خرچ کرنے کے بجائے عوام پر لگائے، اختیارات کو سیاسی رشوت کے طور استعمال نہ کیا جائے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں ںے کہا کہ دیا جارہا نہیں دی
پڑھیں:
پی ٹی آئی میں جنہیں عہدہ نہیں ملا، وہ دل کی بھڑاس نکالتے ہیں. سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 اپریل ۔2025 )دوسری جانب پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرلسلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں جنہیں عہدہ نہیں ملا، وہ دل کی بھڑاس نکالتے ہیں اسے اختلاف نہیں کہہ سکتے پارٹی میں چند لوگوں میں اختلاف ہے، پی ٹی آئی چھوڑنے والے کچھ افراد واپس آنے کے متمنی ہیں. ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی میں جن لوگوں میں اختلاف ہے انہیں انگلیوں پرگنا جاسکتا ہے، پارٹی چھوڑنے والے کچھ افراد واپس آنے کے متمنی ہے.(جاری ہے)
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ دشنام طرازی کرتے ہیں، ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں، اسے اختلاف نہیں کہہ سکتے، جنہیں عہدہ نہیں ملا وہ بھی دل کی بھڑاس نکالتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اسے بھی اختلاف نہیں کہہ سکتے، فہرست کے بغیر عمران خان سے ملاقات کرنے والے کو پارٹی سے منحرف سمجھا جائے گا. ادھر انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ اگر ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو اس کا واحد حل مذاکرات ہیں اعظم سواتی نے دعوی کیا کہ انہوں نے عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کر لیا ہے. اعظم سواتی نے کہا کہ جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو وہ بہت سود مند ثابت ہوگی اعظم سواتی نے کہاکہ عمران خان کو نہ صرف ملک بلکہ اس کی آئندہ نسلوں کی بھی فکر ہے یہ ملک سب کا سانجھا ہے، اس سے ہماری نسلوں کی تقدیر جڑی ہوئی ہے. انہو ں نے کہا کہ پورا پاکستان عمران خان سے محبت کرتا ہے قومی مفاہمت کے لیے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے اور سابق وزیراعظم اس عمل میں مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ جب کوئی بات چیت شروع ہوگی تو بڑی سود مند ثابت ہو گی ان کا کہنا تھا کہ برف پگھلی ہے یا نہیں، کچھ کہہ نہیں سکتا .