WE News:
2025-04-18@04:22:19 GMT

نیب کی جانب سے رہائشی منصوبوں کے متاثرین کو رقم دلا دی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT

نیب کی جانب سے رہائشی منصوبوں کے متاثرین کو رقم دلا دی

نیب نے مختلف رہائشی منصوبوں کے متاثرین کو رقوم واپس کروا دی ہیں۔

نیب ہیڈ کواٹر اسلام آباد میں ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کی زیر صدارت  تقریب میں رہائشی منصوبوں کے متاثرین کو رقوم واپس کی گئی، غوری ٹاؤن، آرائیں سٹی، گلشن رحمان اور جدہ ٹاؤن کے  متاثرین میں چیک تقسیم کیے  گئے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک ریاض کے خلاف نیب ریفرنسز، عمران خان پھر مشکل میں؟

ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر، پروسیکیوٹر جنرل احتساب سید احتشام قادر شاہ، ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی مرزا محمد عرفان بیگ نے متاثرین میں چیک تقسیم کیے۔

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے کہا کہ چیئرمین نیب کی سربراہی میں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے جامع اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، عوام مکمل  تحقیق کے بعد رہائشی منصوبوں  میں سرمایہ کاری کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور شادی ہالوں کو کتنا ٹیکس ادا کرنا پڑے گا؟

انہوں نے کہا کہ نیب کی طرف سے محفوظ سرمایہ کاری کی عوامی آگاہی مہم جاری ہے، عوام کا سرمایہ لوٹنے والوں کے خلاف نیب کا شکنجہ سخت ہورہا ہے، ایک سال کی قلیل مدت میں 4 رہائشی منصوبوں کی انتظامیہ سے ڈیڑھ ارب روپے بازیاب کرائے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news اسلام اباد چیک تقسیم رہائشی سوسائٹیاں متاثرین نیب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسلام اباد چیک تقسیم متاثرین رہائشی منصوبوں چیئرمین نیب

پڑھیں:

امید ہے وزیرِ اعظم جلد کینال ختم کر نے کا اعلان کریں گے: ناصر شاہ

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ناصر شاہ—فائل فوٹو

سندھ کے وزیرِ توانائی ناصر شاہ نے کہا ہے کہ امید ہے کہ وزیرِ اعظم جلد کینال ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں فرنیچر نمائش کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبہ سندھ کے وزیرِ توانائی اور رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ناصر شاہ نے کہا ہے کہ ایٹمی طاقت رکھنے کی وجہ سے دشمن ممالک کو پاکستان کھٹکتا ہے۔

ناصر شاہ نے کہا ہے کہ اگر فوج کمزور ہوئی تو پاکستان کا حال لیبیا اور عراق جیسا ہو گا۔

سندھ حکومت میں اختلاف نہیں مراد شاہ ہی وزیراعلیٰ، ناصر شاہ

کراچی سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے...

انہوں نے کہا ہے کہ کینال کا مسئلہ بہت حساس ہے، نہیں چاہتے کہ ہمارے کسی فیصلے سے پاکستان اور حکومت کمزور ہو۔

فرنیچر ایکسپو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ ایکسپو سینٹر میں فرنیچر نمائش میں 100 سے زائد کمپنیاں موجود ہیں۔

ناصر شاہ نے معدنیات کے بل کے حوالے سے کہا ہے کہ معدنیات کے نئے بل سے متعلق میرے پاس معلومات نہیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نہروں کا منصوبہ ختم نہ ہوا تو حکومت سے الگ ہو جائیں گے ،ناصر حسین شاہ
  • نئے تعمیراتی منصوبوں کے لیے بارش کا پانی ذخیرہ کرنا لازمی قرار
  • امید ہے وزیرِ اعظم جلد کینال ختم کر نے کا اعلان کریں گے: ناصر شاہ
  • کینال پراجیکٹ جاری رکھا گیا تو ہم حکومت سے الگ ہو جائیں گے، ناصر شاہ
  • ارسا نے پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم سے متعلق پنجاب اور سندھ کے الزامات مسترد کر دیے
  • آن لائن کاروبار کا جھانسہ ،کروڑوں کا فراڈ کرنے والے نوسرباز آزاد
  • نہریں بنانا شروع کیں تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے، ناصر حسین شاہ
  • سکردو میں خواتین کیلئے دو ڈے کیئر سنٹر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
  • حکومت کا آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں بڑے منصوبوں کا اعلان
  • سندھ بلڈنگ ،انہدامی کارروائیاں صرف وسطی تک محدود، باقی علاقوں کو چھوٹ