لاہور ہائی کورٹ نے ماتحت عدلیہ میں 33 نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی.

رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار امتحانات نے پریس ریلیز جاری کر دی۔

پریس ریلیز کے مطابق مہوش انجم، تنزیلہ تبسم، اسد حیات، اقصیٰ اقبال، محمد نبیل لطیف،  سلیم اللہ ملک، عروج رحمان، اقرا بشارت، ماریہ صابر، زہرا جیمل، وسیم شہزاد کو سول جج مقرر کردیا گیا۔

ان کے علاوہ اقصیٰ بشیر، سائرہ شہزادی، محمد عثمان، سحر اتیاب، محمد احمد، محمد نعیم الیاس، شعیب سکندر، خولہ شاہد، زاہدہ پروین، شبنم سلیم، خدیجہ سجاد، ناصر حبیب، احمد خالد، زکا الحسن، سلمان احمد، محمد عمر جمیل بھی سول جج مقرر کردیے گئے۔ 

بیان کے مطابق افیفا ممتاز، عبد الماجد شہاب، مصدق اصغر، زاہد بشیر، ماہ نور الیاس اور مہرین فاطمہ کو بھی سول جج مقرر کر دیا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لاہور: انجان شخص کو لفٹ دینا پولیس اہلکار کی جان لے گیا

لاہور کے علاقے چوہنگ میں ہیڈ کانسٹیبل کے قتل کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت  درج کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ہیڈ کانسٹیبل قربان علی نے سفاری پارک کے قریب ایک شخص کو لفٹ دی،  نامعلوم شخص نے ایک فائر زمین پر مارا جس سے موٹر سائیکل گر گئی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم نے دوسرا فائر ہیڈ کانسٹیبل کے سینے میں مارا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم مقتول کی موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان چھین کر فرار ہوگیا، لاہور پولیس  نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور، ماتحت عدلیہ میں 33نئے سول ججز کی تعیناتی کی منظوری
  • 33 نئے سول ججز کی تعیناتی منظور
  • عمرے کی آڑ میں سعودی عرب جانے والے مسافروں سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد
  • عمرے کی غرض سے سعودی عرب جانے والے مسافروں سے کینیڈا کے جعلی ویزے برآمد
  • ڈاکٹر نعمان احمد کو این ای ڈی یونیورسٹی کا قائم مقام وی سی بنانے کی منظوری
  • پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد قائم مقام وی سی جامعہ این ای ڈی کراچی مقرر
  • نیب افسر وقاص احمد کی موت کے حوالے سے اہم انکشافات
  • لاہور: انجان شخص کو لفٹ دینا پولیس اہلکار کی جان لے گیا
  • لاہور، ممتاز عراقی عالم دین علامہ سید عزالدین الحکیم کا دورہ ادارہ منہاج الحسینؑ