8 ممالک سے مزید 40 پاکستانی بے دخل، کون کون سا ملک شامل ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ کوریا اور سینیگال سمیت 8 ممالک سے مزید 40 پاکستانی بے دخل کر دیے گئے، جب کہ 3 زیر حراست ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیگریشن ذرائع نے بتایا ہے کہ قبرص، کوریا، عمان اور ماریشس کی امیگریشن نے 6 پاکستانیوں کو ناپسندیدہ کہہ کر واپس بھیج دیا ہے۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اور عمان میں 4 پاکستانیوں کو بلیک لسٹ ہونے پر امیگریشن نے انٹری نہیں دی اور انھیں واپس بھیج دیا گیا، یو اے ای سے ترکش رہائشی پرمٹ زائد المیعاد ہونے اور دیگر الزامات پر 3 پاکستانی واپس کر دیے گئے۔
سعودی عرب میں سزا پوری ہونے اور دیگر الزامات پر 21 پاکستانی بے دخل کر دیے گئے، ویزے ختم ہونے پر عمان اور قطر سے 2 پاکستانی واپس بھیجے گئے۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق سینیگال میں انسانی اسمگلنگ کے لیے پہنچے 3 پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا، سینیگال پلٹ مسافر اے ایچ ٹی سی کے حوالے کر دیے گئے ہیں، اور ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، جب کہ عمان سے ڈی پورٹ ایک مسافر کو لاڑکانہ ضلع کی پولیس کے حوالے کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:آئی ایم ایف کا نیا مطالبہ ، رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ افراد ہوشیار ہوجائیں!
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کر دیے گئے
پڑھیں:
کراچی، سپرہائی وے کاٹھوڑ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق
کراچی:سپرہائی وے کاٹھوڑ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے کاٹھوڑ ایم تھری پمپ کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 23 سالہ نریشن کمار ولد نارائن کمار کے نام سے کی گئی۔
مزید پڑھیں: کراچی، ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا، مزید دو افراد جاں بحق
متوفی گڈاپ ٹاؤن میمن گوٹھ کا رہائشی تھا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
حادثے کا ذمے دار ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لے کر نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔