پمز کے ڈاکٹروں کی ٹیم کا جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کانوں کے طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی 4 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹروں کی ٹیم میں ڈاکٹر الطاف حسن، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر علی عارف اور ڈاکٹر تاشفین امتیاز شامل تھے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے تقریباً آدھا گھنٹہ بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا اور انہیں کچھ ادویات تجویز کیں۔
بانی پی ٹی آئی کو کانوں کی بیماری ٹنی ٹس کی شکایت ہے ، ڈاکٹروں کی ٹیم عمران خان کی صحت سے متعلق رپورٹ مرتب کرے گی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈاکٹروں کی ٹیم
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں سمیت دیگر رہنماؤں کو حراست میں لے لیاگیا
راولپنڈی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملنے والے رہنماؤں اور ان کی بہنوں کو حراست میں لے لیا۔
عمران خان سے ملاقات کے لیے ان کی تینوں بہنیں، علیمہ خان، عظمی خان، نورین خان اڈیالہ جیل پہنچی تھیں جنہیں پولیس نے حراست میں لے لیا۔
اس کے علاوہ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بچھر ، صاحبزادہ حامد رضا اور عمران خان کے فوکل پرسن قاسم نیازی بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے گئے تھے جنہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔
راولپنڈی پولیس نے عمران خان سے ملنے کے لیے آنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر روکا تھا۔
حراست میں لیے جانے سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس سے بحث وتکرار کی تاہم پولیس نے تمام رہنماؤں کو قیدی وین میں بٹھا دیا۔