ایران کے نائب صدر جواد ظریف عہدے سے مستعفی ہو گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
ایران کے نائب صدر جواد ظریف عہدے سے مستعفی ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز
تہران (سب نیوز)ایران کے نائب صدر جواد ظریف عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے حکومت کی مدد کرنے آیا تھا، بوجھ نہیں بننا چاہتا۔
ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے عہدے سے استعفی دیدیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جواد ظریف نے کہا کہ وہ حکومت کی مدد کرنے آئے تھے، حکومت پر بوجھ بننا نہیں چاہتے، اس لئے نائب صدارت کے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق جواد ظریف کے 2 بیٹے امریکی شہریت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی تعیناتی پر بھی سوالات اٹھائے جارہے تھے۔ جواد ظریف اس سے پہلے ایران کے وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں۔عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے ایٹمی معاہدے میں جواد ظریف کا اہم کردار تھا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایران کے نائب صدر جواد ظریف عہدے سے مستعفی
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آئندہ ہفتے افغانستان کا دورہ کریں گے
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے ایک روزہ دورے پر افغانستان جائیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اپنے دورے میں اسحاق ڈار افغان ہم منصب سے مذاکرات کریں گے۔
وزارت کا منصب سنبھالنے کے بعد اسحاق ڈار کا افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا