گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا غریب افراد کو 9 ہزار ٹھیلے دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
اسلام ٹائمز: تقریب کے بعد گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آرمی چیف دفاع کے ساتھ ساتھ معیشت بھی مضبوط کررہے ہیں اس ضمن میں ایس آئی ایف سی منصوبہ کے ذریعہ سرمایہ کاری لائی جارہی ہے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے پاک فوج زندہ باد، آرمی چیف زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے غریب افراد کے کاروبار کے لئے 9 ہزار ٹھیلے دینے کا اعلان کیا ہے۔ جے ڈی سی کے زیر اہتمام غریب افراد کے لئے سبزی سے بھرے ایک ہزار ٹھیلے دینے کی تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے غریب افراد میں ٹھیلے تقسیم کئے۔ گورنر سندھ نے سبزیوں کی قیمتیں معلوم کیں اور ان کا وزن بھی چیک کیا۔ جے ڈی سی کے تحت کرائی جانے والی سحری میں گورنر سندھ نے ورکرز کا حوصلہ بڑھانے کے لئے سیخ بوٹی خود بھی تیار کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ افواج پاکستان کی وجہ سے آج کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا ہے، مضبوط افواج، مضبوط وطن، اپنی افواج سے محبت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف دفاع کے ساتھ ساتھ معیشت بھی مضبوط کررہے ہیں اس ضمن میں ایس آئی ایف سی منصوبہ کے ذریعہ سرمایہ کاری لائی جارہی ہے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے پاک فوج زندہ باد، آرمی چیف زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ نے غریب افراد آرمی چیف
پڑھیں:
ہنگری کا 400 طلبا کو فل اسکالرشپ دینے کا اعلان
ہنگری کی جانب سے پاکستان کے 400 طلبا کو فل اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں دونوں ملکوں کے درمیان کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔دفتر خارجہ میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہنگری کے وزیر خارجہ کو پاکستان کے دوسرے دورے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں کے تعلق کو مزید تقویت دے گا۔انہوں نے کہا کہ ہنگری پاکستان کے لیے ایک مثبت اور فائدہ مند دوست ملک رہا ہے۔ پاکستان ہنگری کے ساتھ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کا اعادہ کرتا ہے۔ مغل گروپس کے ذریعے ہنگری نے پاکستان کی صنعتی شعبے میں خدمات انجام دی ہیں۔ ہنگری کی مدد سے پاکستان میں تجارت اور صنعت کے شعبے میں 100 سے زائد افراد نے اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اب سے کچھ ہی دیر قبل پاکستان اور ہنگری کے درمیان متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ معاہدوں میں دونوں ممالک کے مابین تجارت اور صنعت کو مزید تقویت دینا شامل ہے۔ دونوں ممالک نے غزہ کی صورتحال پر بھی بات چیت کی ہے۔وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ پاکستان کو افغانستان سے درپیش مسائل سے ہنگری کے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا ہے۔ اس وقت پاکستان کو افغانستان سے سکیورٹی مسائل کا سامنا ہے جس سے متعلق اپنے ہم منصب کو بتایا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے سفارتی سطح پر ملاقاتوں کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے، اس معاملے پر ہنگری نے مثبت جواب دیا ہے۔مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہنگری کے وزیر برائے خارجہ پیٹر سیجارٹو نے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان سفارتی تعلقات کو 60 سال مکمل ہو چکے ہیں، ہم یقین رکھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، صنعت اور دیگر شعبوں کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور ہنگری کے درمیان بہت سی چیزیں یکساں ہیں۔ پاکستان اور ہنگری کے درمیان ثقافتی لحاظ سے بھی بہت چیزیں مشترک ہیں۔ہنگری کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کی سر زمین سے درپیش مسائل سے ہم بخوبی آگاہ ہیں۔ پاکستان افغانستان سمیت خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ ہم پاکستان کے ساتھ اس کوشش میں شامل ہیں کہ خطے میں امن کی صورتحال برقرار رہے۔ ہم پاکستان کو خطے میں امن کی بحالی کے لیے اچھے دوست کی طرح دیکھتے ہیں۔