بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل، تمام رپورٹس نارمل آئیں ،ذرائع
اشاعت کی تاریخ: 3rd, March 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل، تمام رپورٹس نارمل آئیں ،ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس ) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ مکمل ہوگیا،پمز اسپتال کی 4 رکنی ٹیم اڈیالہ جیل میں طبی معائنے کے بعد واپس پہنچ گئی۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے جانے والی 4 رکنی ٹیم میں ڈاکٹر الطاف حسن، ڈاکٹر عمر فاروق، ڈاکٹر علی عارف اور ڈاکٹر تاشفین امتیاز شامل تھے۔ٹیم تقریبآ ایک گھنٹہ جیل میں رہی اور بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا گیا۔ طبعی معائنے کے بعد ٹیم واپس روانہ ہوگئی۔
ڈاکٹروں نے مزید ٹیسٹ کیلئے بلڈ سیملز بھی حاصل کیے ہیں، عدالتی حکم پر بانی پی ٹی آئی کا پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں سے چیک اپ کرایا گیا۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کا شوگر لیول اور بی پی نارمل آیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں
پڑھیں:
عمران خان اور بشریٰ بی بی ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت طلب
اسلام آباد:عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عدالت طلب کرلیا گیا۔
عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل 4 مارچ کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر وضاحت کریں کہ کیوں عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوا۔ عدالت نے 4 مارچ تک سپرنٹنڈنٹ سے جواب بھی طلب کیا ہے۔
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار سرفراز ڈوگر نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بشریٰ بی بی سے ملاقات نہ کروانا 28 جنوری کے عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔