اسلام آباد:فروری میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار حکومتی تخمینوں سے بھی نیچے آگئی. سالانہ بنیاد پر فروری میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی، حکومت نے مہنگائی 2 سے 3 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی تھی۔اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مہنگائی میں 0.

83 فیصد کمی آئی، شہری علاقوں میں 1.8 فیصد، دیہی علاقوں میں 1.1 فیصد، جولائی تا فروری مہنگائی کی اوسط شرح 5.85 فیصد رہی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ میں دال چنا اور چائے 10 فیصد، بیسن 9 فیصد تک سستا ہوا، گندم 3 فیصد، دال ماش 2.82 فیصد اور آٹا 2.23 فیصد سستا ہوا، چکن، دال مسور، مونگ، مچھلی، دودھ کی مصنوعات کے دام کم ہوئے، ایندھن، ٹرانسپورٹ سروسز، تعمیراتی سامان، بجلی، اسٹیشنری بھی سستی ہوئی۔

گزشتہ ماہ ٹماٹر 57 فیصد اور پیاز 32 فیصد سستا ہوا، آلو 20 فیصد، سبزیاں 17 فیصد تک سستی ہوئیں، انڈوں کی قیمت میں 14 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی. گزشتہ ماہ پھل 15 فیصد، چینی 9.35 فیصد، مکھن 5.61 فیصد مہنگا ہوا، مسالے 1.59 فیصد، بیکری آئٹمز 1.19 فیصد مہنگے ہوئے، مشروبات 1.16 فیصد، شہد 1.12فیصد تک سستا ہوا. خوردنی تیل، گھی، گوشت، چاول، ریڈی میڈ فوڈ بھی مہنگی اشیاء میں شامل ہیں. خشک دودھ، رہائشی سہولیات، ڈاکٹر کی فیس، مکینکل سروسز بھی مہنگی ہوئی ہیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پاکستان دو سال میں معاشی بحران سے نکل جائے گا، رانا ثنا اللہ

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر دوبارہ کوئی 12 اکتوبر مسلط نہیں ہوا تو پاکستان دو سال میں معاشی بحران سے نکل جائے گا۔فیصل آباد میں تقریب سے خطاب  میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ منارٹی کارڈ سمیت دیگر پروگرامز کا مقصد آسانی فراہم کرنا ہے، موجودہ مہنگائی میں اس رقم سے سہارا ملے گا اور مہنگائی کی رفتار 38 سے 40 فیصد تھی، اسے ہم 3 سے 4 فیصد تک لے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی رفتار کو حکومت کنٹرول میں رکھتی ہے، مہنگائی کی رفتار کو مزید نیچے لائیں گے، پاکستان کی جب جب خدمت کا موقع ملا بھرپور خدمت کی۔ان کا کہنا تھاکہ اگر دوبارہ کوئی 12 اکتوبر مسلط نہیں ہوا تو پاکستان دو سال میں معاشی بحران سے نکل جائے گا، وزیراعظم کی قیادت میں وفاقی حکومت اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ایس آئی ایف سی بھرپور کوشش کرر ہی ہے۔رانا ثنا نے کہا کہ اگر سچی بات کی جائے تو یہ ایک حقیقت ہے کہ ریاست کے تین ستون اپنی اہمیت کھوچکے ہیں، صرف میڈیا کا چوتھا ستون ہی ملک کو آگے لے کر چلے گا، مخالفین کو کارکردگی کے خلاف کوئی نکتہ نہیں ملتا تو سرکاری اشتہارات کو ایشو بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے خطوط پڑھنے والا کوئی نہیں، انجام کیا ہوگا۔۔؟ انجینئر امیر مقام نے بتا دیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی ساڑھے 9 سال کی کم ترین سطح پر آگئی، فروری میں 1.5 فیصد ریکارڈ
  • ماہ فروری میں مہنگائی حکومتی تخمینوں سے بھی نیچے آگئی،سالانہ بنیاد پر مہنگائی 1.52فیصد ریکارڈ
  • فروری میں کن اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں اور کن کی زیادہ؟ اعدادوشمار جاری
  • فروری میں مہنگائی بڑھنے کی رفتار حکومتی تخمینوں سے بھی نیچے آگئی
  • پاکستان دو سال میں معاشی بحران سے نکل جائے گا، رانا ثنا اللہ
  • مہنگائی کی شرح کم ہو کر 3فیصد پر آ گئی،مزید نیچے لائیں گے، رانا ثنا اللہ
  • مہنگائی کی رفتار کو مزید نیچے لائیں گے: رانا ثناء اللّٰہ
  • مینارٹی کارڈ سمیت دیگر پروگرامز کا مقصد آسانی فراہم کرنا ہے، رانا ثناء اللّٰہ
  • حکومت کا پٹرول 50 پیسے سستا کرنے کا اعلان